بے قابو ہیلی کاپٹر اچانک نیچے آ گرا ۔۔ ساحل سمندر پر گرنے والے ہیلی کاپٹر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز دیکھی ہوں گی جس میں حیرت انگیز معلومات موجود ہوتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی خبر کے بارے میں بتائیں گے۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے میامی بیچ پر ایک ایسا حیرت انگیز واقعہ رونما ہوا ہے جس نے سب کو خوف میں مبتلا کر دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک ہیلی کاپٹر کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ اچانک نظر آتا ہے اور ساحل پر موجود لوگوں کے پاس گر جاتا ہے۔

میامی بیچ پر اس وقت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جس وقت یہ ہیلی کاپٹر گرا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پائلٹ نے مہارت سے بے قابو ہیلی کاپٹر کا رخ شہریوں سے موڑ کر سمندر کی جانب کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں تین افراد سوار تھے، جن میں سے دو افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ موقع پر جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts