برتن اتنے چھوٹے کہ ایک نوالہ بھی نہ بن سکے ۔۔ بونوں کے برتنوں میں کھانا بنانے کی ویڈیو وائرل

image
کھانے بنانے کے لیے دیگچی اور پتیلے تو ہم سب ہی استعمال کرتے ہیں لیکن کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو بونوں کے برتنوں میں کھانا بناتے ہیں۔ کھانے کی مقدار بھی اتنی ہوتی ہے کہ انسان کا تو ایک نوالہ بھی پورا نہ ہو۔ سوشل میڈیا پر منی کچن انڈیا نامی پیج پر پچھلے 4 سالوں سے ایسی ویڈیوز اپ لوڈ کی جا رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہر برتن چاہے وہ کوئی دیگچی ہو یا پتیلا، پلیٹ ہو یا چمچ، ٹوکری ہو یا سموسہ تمام تر چیزیں اتنی چھوٹی چھوٹی ہیں کہ دیکھ کر یہ سوچتے ہیں کہ اتنا سا کھانا کھائے گا کون اور اتنے چھوٹے چھوٹے برتن آئے کہاں سے؟ اسی پیج سے ویڈیوز شیئر کرکے لوگوں نے اپنے کمنٹس کیے کہ یہ لوگ بونوں کے برتن کہاں سے لائے ہیں؟ اتنی محنت کرکے اتنا ذائقہ دار کھانا بناتے ہیں لیکن اتنا سا کہ منہ میں رکھتے ہی ختم ہو جائے۔ کسی نے مذاق اُڑایا تو کسی نے تعریف کی یہ ایک اچھا طریقہ ہے ان لوگوں کو کھانا کھلانے کا جو کہتے ہیں کہ بس ذرا سا ہی کھائیں گے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts