دنیا بھر میں لوگ مرنے کے بعد اپنے پیاروں کو یا تو چلا دیتے یا پھر دفنا دیتے ہیں مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنے پیاروں کو مرنے کے بعد گھر میں ہی رکھتے ہیں اور انکی خدمت کرتے ہیں۔
یہ قبیلہ انڈونیشیا میں مقیم ہے ۔اس قبیلے کے لوگوں کا ماننا ہے کہ جب بھی کوئی مرتا ہے تو مرتا نہیں بلکہ بیمار ہو جاتا ہے۔
یہ لوگ اپنے پیاروں کے انتقال کے بعد لاش کو ایک کمرے میں لٹا دیتے ہیں اور معمول کے مطابق اپنی زندگی گزارتے ہیں بعض اوقات ایک گھر میں 1 سے کئی زیادہ لاشیں بھی موجود ہوتی ہیں اور انہیں کوئی خوف محسوس نہیں ہوتا بلکہ یہ لوگ انہیں ہر روز گرم کھانا دیتے ہیں ، نہلا تے دھلاتے ہیں اور ان کے کپڑے بھی تبدیل کرواتے ہیں ۔
مزید یہ کہ اس قبیلے کی لاشوں کے لیکر ایک روایت یہ بھی ہے کہ جب بھی ان کے گھر کوئی مہمان آتا ہے تو وہ بھی ان لاشوں کے ساتھ وقت گزارتا ہے، انکی خیریت دریافت کرتا ہے۔
لیکن جب اس قبیلے میں رہنے والے لوگوں کو اس بات کا یقین ہو جاتا ہے کہ مذکورہ شخص کی موت کا صحیح وقت آ چکا ہے۔
تو یہ اس کی آخری رسومات بڑی دھوم دھام سے ادا کرتے ہیں ارو پھر گاؤں سے قریب ایک پہاڑ کی چٹانیں کاٹ کر تابوت میں رکھ دیا جاتا ہے۔ آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ لوگ لاش کو گلنے سڑنے سے بچانے کیلئے خاص قسم کے پتے اور دوائیاں کا استعمال کرتے ہیں۔