بچے ہی نہیں ماں باپ بھی جڑواں ہیں۔۔ ایک ایسے خاندان کی دلچسپ کہانی جس میں میاں بیوی سمیت بچے بھی ایک دوسرے کے ہم شکل ہیں

image

آپ نے جڑواں بچے تو شاید دیکھے ہوں لیکن کوئی ایسا خاندان نہیں دیکھا ہو جو پورے کا پورا جڑواں ہو۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کیسے ممکن ہے تو چلیے آپ کو ملواتے ہیں ایسے خاندان سے جہاں ماوؤں اور باپ کے علاوہ بچے بھی جڑواں ہیں اور سب ایک دوسرے سے یوں ملتے ہیں جیسے ایک دوسرے کا آئینہ ہوں۔

جڑواں بہنوں کی جڑواں بھائیوں سے شادی

ورجینیا کے رہائشی دو جڑواں بہنوں نے اتفاقیہ طور پر ملے دو جڑواں بھائیوں جوش اور جریمی سے شادی کی۔ شادی کے بعد دونوں جوڑے ایک گھر میں رہے اور ایک ساتھ والدین بنے۔ اگرچہ ان کے بچوں کی تاریخ پیدائش مختلف ہے لیکن مہینہ اور سال ایک ہے جس کی وجہ سے دونوں بچے ایک جیسی صحت اور قد رکھتے ہیں۔

ہم شکل بچے

لیکن سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ برٹنی اور بریانا کے بچے الگ الگ والدین ہونے کے باوجود جڑواں لگتے ہیں جس پر لوگ حیران ہیں۔

ان بچوں کا ڈی این اے ایک جیسا ہے

جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سائینسی طور پر اتنی حیرت کی بات نہیں کیونکہ دونوں بچوں کے والدین آپس میں جڑواں ہیں اس وجہ سے ان کا ڈی این اے ایک ہی ہے۔ اگر ان کے بچے بھی شکلا ایک جیسے ہیں تو اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں۔

سوشل میڈیا پر مقبول

یہ دونوں جوڑے ایک ساتھ سیر و تفریح کے لئے جاتے ہیں اور اپنے منفرد خاندان ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مقبول ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts