پھانسی لگنے والی تھی۔۔ 18 سال تک سزائے موت سے لڑنے والا قیدی رہائی ملنے پر مر کیسے گیا؟

image

کبھی کبھی انسان غم تو سہہ لیتا ہے لیکن خوشی کی بڑی خبر بھی اس کے لئے جھٹکا ثابت ہوتی ہے ایسا ہی کچھ ہوا ایک 55 سالہ ایرانی قیدی اکبر کے ساتھ جو اپنی پھانسی کی سزا ختم ہونے پر خوشی سے انتقال کرگیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اکبر کو 18 سال پہلے عدالت نے ایک شخص کے قتل کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی تھی جس کے بعد وہ 18 سالوں سے مقتول کے خاندان والوں سے معافی کی درخواست کرتا رہا۔

لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ جس وقت عدالت نے اکبر کو مقتول کے لواحقین کی جانب سے معافی اور سزائے موت ختم ہونے کی خبر سنائی اسی وقت اسے خوشی سے دل کا دورہ پڑ گیا اور اسپتال پہنچنے کے بعد بھی اس کا انتقال ہوگیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts