زندہ مکھیاں خاتون کی آنکھ سے نکال لیں ۔۔ جانیئے یہ 30 دن تک آنکھوں میں کیسے رہیں؟

image

بھارت کے ایک نجی اسپتال میں امریکی خاتون کی آنکھ سے 3 زندہ مکھیاں نکال لی گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے وسنت کنج کے فورٹس ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک امریکی خاتون کی آنکھ سے کامیابی کے ساتھ 3 زندہ مکھیاں نکال دیں۔

بھارتی ڈاکٹروں نے بتایا کہ 32 سالہ خاتون کی آنکھ سے آپریشن کے دوران تقریباً 2 سینٹی میٹر سائز کی تین مکھیاں (botflies) نکالی گئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون نے حال ہی میں ایمیزون کے جنگلات کا دورہ کیا تھا۔

فورٹس ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک بیان میں کہا کہ خاتون اپنی آنکھ میں گزشتہ 4-6 ہفتوں سےکچھ حرکت کرتی ہوئی چیز محسوس کر رہی تھیں۔

خاتون نے امریکا میں ڈاکٹروں سے مشورہ کیا تھا لیکن ڈاکٹروں کو یہ معلوم نہ ہوسکا تھا کہ مریض کی آنکھ میں مکھیاں (botflies) ہیں اور ڈاکٹروں نے خاتون چند علامتی امدادی ادویات پر ڈسچارج کر دیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شعبہ سرجری سے تعلق رکھنے والی ایک ڈاکٹر نے سرجری 10 سے 15 منٹوں میں بغیر کسی اینستھیزیا کے تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ مکمل کی۔

دہلی اسپتال کے کنسلٹنٹ اور ہیڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد ندیم نے کہا کہ یہ مایاسس کا ایک بہت ہی نایاب کیس تھا، اس لیے ان کیسز کا تفصیلی جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts