شادی کا کارڈ بانٹنے گیا لیکن واپس نہ آیا ۔۔ شادی سے 5 دن پہلے گھر والوں کی خوشیاں غم میں بدل گئیں
بھارتی فوجی نوجوان وجے مراپلی کی 5 دن بعد شادی تھی۔ وہ چھٹیوں پر اپنے گھر آیا ہوا تھا۔ گھر والوں نے اس کو قریبی رشتے داروں کے گھر شادی کا کارڈ دینے کے لیے بھیجا تھا۔ لیکن راستے میں فوجی وجے ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق چھتیس گڑھ میں سی آر پی ایف CRPF کی بستریا بٹالین کا ایک جوان بائیک پر اپنے کسی رشتے دار کے گھر جا رہا تھا لیکن سامنے سے تیز رفتار ٹرالر آیا اور اس نے گاڑی کو کچل ڈالا۔ وجے موقع پر شدید زخمی ہوگیا تھا، اس کو قریبی ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں اس کا علاج چل رہا تھا لیکن خون زیادہ بہنے کی وجہ سے اس کو موت ہوگئی۔
وجے کے بھائی ونود نے بھارتی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ وجے پچھلے 10 سال سے ایک لڑکی کو پسند کرتا تھا۔ گھر والے بہت مشکل سے دونوں کی شادی کے لیے مانے تھے اور اب ان کی شادی 24 فروری کو ہونی تھی مگر دولہا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس اطلاعات کے مطابق بیجاپور کے کیسئی گوڈا گاؤں کا رہنے والا وجے مارپلی سی آر پی ایف کی بستریا بٹالین کے باسا گوڈا کیمپ میں تعینات تھا۔ وہ 24 فروری کو ہونے والی شادی کے لیے 3 فروری سے چھٹی پر آیا تھا لیکن دنیا میں نہ رہا۔