اگر برقع نہیں پہننا تو کمبل پہن کر باہر جائیں ۔۔ طالبان نے خواتین کے لیے نیا حکم جاری کر دیا

image
افغانستان میں طالبان نے نوکری کرنے والی خواتین کے لیے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ تمام تر خواتین برقع پہن کر گھر سے نکلیں گی۔ اگر برقع دستیاب نہیں ہے تو کمبل اوڑھ کر گھر سے نکلیں۔ بناء جسم کو چھپائے کسی خاتون کو باہر نکلنے اور نوکری پر آنے کی اجازت نہیں ہے۔ جو خاتون اس کی پاسداری نہیں کرے گی وہ ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے گی۔

تفصیلات کے مطابق البان کی مذہبی پولیس نے سرکاری اداروں میں کام کرنے والی خواتین کو حکم دیا ہے کہ دفتر میں خود کو مکمل طور پر ڈھانپ کر آئیں اور اس کے لیے کپڑا نہ ہو تو کمبل اوڑھ کر آجائیں۔ اے ایف پی نے وزارت کے ترجمان محمد صادق عاکف سے بات کی تو اُن کا کہنا تھا کہ خواتین جس بھی قسم کا حجاب پہننا چاہیں وہ اس انتخاب میں مکمل طور پر آزاد ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts