جہاں دنیا روس اور یوکرین کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا شکار ہے وہیں صحافی افراد اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک صحافی فلپ کراؤتھر ہیں جنھوں نے 6 مختلف زبانوں میں رپورٹنگ کے فرائض انجام دے کر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ ویڈیو ملاحظہ کریں
6 زبانوں میں رپورٹنگ
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلپ بڑی مہارت سے 6 مختلف زبانوں انگریزی،فرانسیسی،جرمن، ہسپانوی، ولندیزی اور لکسمبرگش میں رپورٹنگ کررہے ہیں۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے فلپ اس وقت یوکرین کے کیف میں موجود تھے اور امریکی خبررساں ایجنسی اے پی کی جانب سے 6 مختلف چینلز کے لئے رپورٹنگ کررہے تھے جس کی وجہ سے انھیں 6 زبانوں میں رپورٹنگ کرنی پڑی۔
روس کے صدر کا بیان
ویڈیو میں فلپ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے یوکرین پر حملہ کرنے کے ارادے کے بارے میں آگاہ کررہے ہیں۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ‘ میں نے فوجی آپریشن کا فیصلہ کرلیا ہے’