بچی کی جان بچانے کے لیے باپ نے روتے ہوئے دوسرے ملک بھیج دیا ۔۔ روس کے حملے سے پریشان یوکرینی بچوں کے افسردہ کر دینے والے مناظر

image

پوری دنیا کے لوگ ہی روس اور یوکرین کی جنگ سے خوف زدہ ہیں مگر روس کی کارروائی سے یوکرینی عوام کی کیا حالت ہے۔

اس کا منہ بولتا ثبوت یہ ویڈیو ہے جس میں ایک فوجی بے انتہا روتے ہوئے اپنی بھول سی معصوم بچی کو محفوظ جگہ بھیج رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچی بس کے پاس کھڑی ہے۔

تو اس کا والد اسے گلے لگاتا، سرپر بوسہ دیتا، پیار کرتا اور الوداع کر دیتا ہے مگر خود روسی فوج سے مقابلہ کرنے کے لیے رک جاتا ہے۔ اس ویڈیو نے تو دنیا بھر کے لوگوں کے دلوں کو پگھلا کر رکھ دیا ہے۔

اس کے علاوہ اب جب روسی فوج یوکرین میں داخل ہو گئی ہے اور اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے جس کے نتیجے میں درجنوں ہلاکتں، میزائل ڈیفنس سسٹم، فضائی انفراسٹرکچر تباہ، عالمی مارکیٹس کریش،تیل، سونا، گندم سمیت دیگر غذائی اجناس مہنگے ہوگئے ہیں۔

کیف، اوڈیسہ، ماریوپول، کراما اور توسک سمیت کئی یوکرینی شہروں میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ آبادی کا انخلا، زمینی، فضائی، سمندری راستے بند، گوسٹومیل ہوائی اڈے اور چرنوبل جوہری پاور پلانٹ پر روس کا کنٹرول ہے۔

واضح رہے صرف یہی تصویر نہیں بلکہ ایک یوکرینی خاتون کی اپنے معووم بچوں کے ساتھ ایک تصویر کافی وائرل ہے جس میں ان بچوں کی ماں رو رہی ہے اور بچہ ہاتھوں میں پوسٹر اٹھائے درخواست کر رہا ہے کہ جنگ ختم کی جائے یوکرین میں۔

اس کے علاوہ اب کچھ اور بچوں کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جن میں آپ حالات کیا ہیں انہیں بہتر طریقے سے دیکھ سکتے ہیں۔

یوکرین میں مارشل لاء نافذ:

میڈیا رپورٹس کےمطابق یوکرین کے صدر نے کہا ہے کہ ملک کےعلاقوں میں مارشل لاء نافذ کردیا گیا ہے۔ انکا مزید یہ کہنا تھا کہ روس نے یوکرین کے انفراسٹرکچر اور بارڈر گارڈز پر میزائل حملے کیے ہیں۔

جس سے متعدد شہر دھماکوں سے گونج اٹھے ہیں۔ روس کے یوکرین پر حملے سے متعلق امریکی صدر سے بات کی ہے، ہم مضبوط ہیں اور ہرچیز کے لیے تیار ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر سے ون آن ون ملاقات:

ویلادیمیر پیوٹن سے وزیراعطم عمران خان نے کل ون آن ون ملاقات کی، یاد رہے گزشتہ روز عمران خان دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے تھے جہاں ائیر پورٹ پر انکا استقبال روس لے ڈپٹی وزیر خارجہ نے کیا یہی نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان کو ائیر پورٹ پر ہی گارڈ آف انر پیش کیا گیا۔

روسی صدر سے انکی ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے ہو ئی اور پھر پاکستانی وقت کے ہی مطابق شام 6 بجے ڈپٹی وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

اس کے بعد خان صاحب دوسری جنگ عظیم میں جان دینے والے فوجیوں کی یادگار پر پھول رکھے، تاجربرادری سے بھی ملاقاتیں کیں۔ اسلامک سینٹر کا دورہ کیا، اور اب عمران خان وطن واپس آ گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts