جنگ ہو یا موت، ہم صرف ایک دوسرے کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں ۔۔ یوکرین میں جوڑے نے فضائی حملوں کے باوجود شادی کرلی

image

جب کوئی نوجوان شادی کرنے کا فیصلہ کرلے تو حالات کچھ بھی ہوں وہ ثابت قدم رہتے ہیں۔ اس بات کی سب سے بہترین مثال یوکرین کے ایک نوجوان جوڑے نے دکھائی۔ 21 سالہ یارینا اریوا اور 24 سالہ سویاتوسلاو فرسین نے مئی میں یوکرین کے دارالحکومت کیف کے ایک اعلیٰ ہوٹل کی چھت پر شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن چونکہ ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور جلد ٹھیک نہ ہونے والے حالات کو دیکھتے ہوئے دونوں نے فضائی حملوں کی گونج میں ہی شادی کرلی۔

ان کی شادی کی خبر عالمی میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور ہر کوئی ان کو داد دے رہا ہے۔ کیونکہ یہ شاید پہلی مرتبہ ہے کہ اتنے نا مناسب حالات میں بھی کسی نے شادی کا فیصلہ کیا ہو اور شادی کی تقریبات کے ساتھ ساتھ روس کی جانب سے مستقل فضائی حملے بھی کیے جا رہے تھے ہر طرف سے بمباری کی آوازیں تھیں مگر جوڑا ثابت قدم رہا اور اپنی شادی کی تقریبات مکمل کیں۔ شادی کی تصاویر یارینا اریوا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملکی حالات کی وجہ سے دولہا دلہن دونوں خوف سے گھبرائے ہوئے بھی ہیں لیکن ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے پر عزم بھی ہیں۔

یارینا اریوا کیف سٹی کونسل کی ایک نائب (سیاست سے تعلق رکھتی) ہیں جبکہ مسٹر فرسین سافٹ ویئر انجینئر ہیں۔ دونوں بچپن سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور پسند بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ: ''

جنگ ہو یا موت، ہم صرف ایک دوسرے کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ ہم نے شادی کے لیے بچپن سے خواب دیکھے تھے۔ پہلے ہمیں لگتا تھا کہ شاید ہمارے گھر والے اس پر رضا مند نہیں ہوں گے۔ ہر وقت ایک عجیب سی کیفیت رہت تھی، ڈر رہتا تھا، ہمیں یہ نہیں معلوم تھا کہ گھر والے ہمیں مرضی سے شادی کا اختیار دیں گے، لیکن ملک اور قسمت ہمیں خوشی سے شادی کرنے کا موقع فراہم نہیں کرے گی۔''

اریوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ: '' یہ بہت خوفناک تھا، شادی آپ کی زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ ہوتا ہے لیکن شادی کے دوران ہی ہمارے کانوں میں موسیقی کے بجائے فضائی حملوں کی آوازیں آئیں۔ کوئی ہے جو ہمارے درد کا اندازہ کرسکے، لیکن میں سمجھتی ہوں کہ فرسین نے جو وعدہ بچپن سے کیا اس کو نبھایا اور جنگ کے اس ماحول میں بھی میرے ساتھ رہنے کا عظیم فیصلہ کیا۔''

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts