ہاتھ پر ٹیٹو اب بھی موجود تھا ۔۔ جانیے ہزاروں سال پہلے دفن کی گئی خوبصورت شہزادی کے ٹیٹو میں کیا راز چھپا تھا، یہ شہزادی کون تھی؟

image

سوشل میڈیا پر فرعون اور ان کی ملکاؤں سے متعلق بہت سی معلومات موجود ہیں جس میں حیران کن معلومات دی جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سائبیریا میں 1993 میں ایک ایسی ممی کو برفیلے علاقے آلتائی ریجن سے نکالا گیا ہے جو کہ روس اور چین کے سرحری علاقے میں موجود ہے۔ آلتائی ریجن برف پوش پہاڑوں اور سخت سردی کی وجہ سے جانا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہاں رہنے والے بھی دور جدید میں قدیم سوچ رکھتے ہیں۔

اس علاقے میں ایک ایسی ممی کا آلتائی ریجن سے برآمد کیا گیا ہے جو کہ ایک کم عمر لڑکی کی ممی ہے، جسے آلتائی کے مقامی لوگ دیوی کا درجہ دیتے ہیں۔ ان مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ دیوی اپنے اور اس علاقے کو بری نظر اور شیطانی قوتوں سے بچاتی ہے۔

سائبیرین آئیس میڈین Siberian Ice Maiden کے نام سے مشہور یہ لڑکی کوئی عام لڑکی نہیں تھی بلکہ یوکاک پلیٹو کی شہزادی تھی۔ آئیس میڈین کو مقامی افراد دیوی تو مانتے ہی تھے ساتھ ہی ساتھ اس لڑکی کو سپر پاورز رکھنے والی بھی سمجھا کرتے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ مقامی افراد اس لڑکی کو بہت اعلٰی درجہ دیتے ہیں۔

جب شہزادی کی ممی کو تحقیق کے لیے آلتائی ریجن سے نکالا جا رہا تھا تو مقامی افراد کی جانب سے شدید مخالفت کی گئی تھی، ان کا موقف تھا کہ شہزادی ہمارے آباؤ اجداد میں سے ہیں اور ان کی بے حرمتی قبول نہیں ہے۔

شہزادی کا تعلق پزیرک (Pazyryk Culture) سے تھا، جو کہ تقریبا تیسری صدی سے چھٹی صدی کے درمیان موجود تھے۔ اس ثقافت کے لوگ آلتائی ریجن میں رہا کرتے تھے، مقامی لوگ شہزادی کی موت پر دکھی بھی تھے اور جذباتی بھی۔

شہزادی کے جسم پر کچھ ٹیٹوز بھی موجود تھے، عین ممکن ہے کہ شہزادی اپنی روحانیت کی وجہ سے ٹیٹوز بنواتی تھیں یا پھر ان کے مرنے کے بعد مقامی افراد نے مذہبی رسومات کے طور پر ان کے جسم پر ٹیٹوز بنائے ہوں، بازو پر موجود ٹیٹو گھوڑے کی طرح بنا ہوا ہے جو کہ شیطانی قوتوں کے خلاف معلوم ہوتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ شہزادی کی موت کے تقریبا 3 ماہ بعد انہیں دفنایا گیا تھا، جبکہ ان تین ماہ میں ان کی مختلف رسومات ادا کی گئی تھیں۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ شہزادی کو رسومات کے لیے کرسی پر بھی بھٹایا گیا تھا، یہ سب رسومات ان کی موت کے بعد ادا کی گئی تھیں۔

لیکن محققین نے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ یہ کوئی شہزادی نہیں تھی۔ اس حوالے سے سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ عین ممکن ہے لڑکی طبی امداد کے پیشے سے منسلک ہو اور لوگ اسے سپر پاورز والی لڑکی کے طور پر دیکھتے ہوں۔

شہزادی کی ممی کو اس وقت میوزیم میں محفوظ رکھا گیا ہے جبکہ اس مقام جہاں سے یہ ممی برآمد ہوئی تھی، اب ایک مذہبی مقام بن چکا ہے جہاں لوگ آ کر رسومات ادا کرتے ہیں۔

اس شہزادی کا ڈیجیٹل اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے چہرہ اور جسمانی قد اور کاٹ تیار کیا گیا تھا۔ جس کے مطابق یہ شہزادی کافی خوبصورت بھی تھی، آنکھیں گہری اور نشیلی، چہرہ بھی دلکش اور انداز بھی شاہانہ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts