یوکرین میں حاملہ خاتون نے زمین کے نیچے شیلٹر ہوم میں بچے کو جنم دے دیا

image
یوکرین میں روس کی جانب سے کی جانے والی حالیہ بمباری کی وجہ سے نومولود بچے بھی تکلیف کا شکار ہیں۔ جمعرات کے روز روس کی جانب سے بمباری کی گئی جوکہ ہسپتال کے قریب تھی۔ جہاں نومولود بچوں کا وارڈ تھا جوں ہی اس کے قریب بمباری ہوئی تو حکام اور ہسپتال انتظامیہ نے زمین کے نیچے قائم ایک شیلٹر ہوم میں نومولود بچوں اور حاملہ خواتین کو بحافظت منتقل کر دیا۔
جہاں یوکرین سے حملوں کی دیگر تصاویر اور ویڈوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں وہیں اس بے بی شیلٹر ہوم کی تصاویر بھی شیئر ہو رہی ہیں۔ ایم ایف اے یوکرین نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ:'' دارالحکومت کیف میں زیر زمین بنکرز اور اسٹیشنز میں پناہ لینے والی حاملہ خواتین انہی شیلٹرز میں بچے کو جنم دینے پر مجبور ہیں۔ 23 سالہ خاتون نے زمین کے نیچے شیلٹر ہوم میں بچے کو جنم دے دیا۔ بچے اور ماں کی حالت نارمل ہے۔ '' دوسری جانب یوکرینی شہرخیرسون کے میئر کے مطابق جمعے کی رات شہر کے شیلٹرز میں 2 صحت مند بچوں کی ولادت ہوئی تھی۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts