یہ بھی ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں ۔۔ جانیے پاکستان اور بھارت کی طرح دنیا کے ان ممالک کے بارے میں، جو پڑوسی بھی ہیں اور دشمن بھی

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی معلوماتی ویڈیوز موجود ہیں جس سے دنیا سے متعلق بہت سی دلچسپ معلومات کے بارے میں آگاہی ملتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے کہ کون کون سے ممالک اپنے پڑوسی ملک کو برداشت نہیں کر پاتے۔

بھارت اور پاکستان:

پاکستان اور بھارت آزادی کے بعد سے ہی ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے ہیں، دونوں طرف سے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے اور مقابلے کا بھوت سوار رہتا ہے۔ دراصل اس کی ایک بڑی وجہ مسئلہ کشمیر ہے۔ لیکن صرف کشمیر ہی نہیں بلکہ بھارت کے مطابق مستقبل میں پاکستان اور بنگلادیش بھی بھارت کا حصہ ہوں گے۔

جبکہ خطے میں طاقتور بننے کی جستجو میں بھارت کے سامنے صرف ایک ہی دیوار ہے وہ ہے پاکستان، جسے گرانا بھارت کے لیے مشکل نظر آ رہا ہے۔

مذہبی تفریق کی بنا پر بھی بھارت اور پاکستان میں کچھ حد تک اختلاف پایا جاتا ہے، جبکہ سیاسی طور پر دونوں ممالک ایک دوسرے کو برداشت نہیں کرتے ہیں۔

جاپان اور چین:

شکل اور صورت مماثلت رکھنے والی چینی اور جاپانی بھی آپس میں اختلافات رکھتے ہیں، اگرچہ ان کے معاملات پاکستان اور بھارت کی طرح نہیں۔ دراصل جاپان کا کہنا ہے کہ سینکاکو آئی لینڈز جاپان کا حصہ ہے دوسری جانب چین کا کہنا ہے کہ دیائیو آئی لینڈز ہمارا حصہ ہے۔

مگر دلچسپ صورتحال اس وقت سامنے آتی ہے کہ الگ الگ نام والے آئی لینڈز دراصل ایک آئی لینڈ ہے، یعنی ایک ہی جگہ کے دو نام۔ یہ آئی لینڈ چین کے ایسٹ میں واقع ہے، جس پر دونوں ممالک کا دعویٰ ہے کہ یہ آئی لینڈ ان کا ہے۔ دوسری جانب تلخ تاریخ بھی ان دونوں ممالک کو ماضی بھولنے نہیں دیتی ہے، 1937 سے 1945 میں دوسری جنگ عظیم میں جاپان اور چین مدمقابل تھے۔

چین میں نانکنگ سانحہ کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے، دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی فوج نے چین کے مختلف شہروں پر قبضہ کیا اور چینیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کا مرتکب ہوا تھا۔

ترکی اور آمرینیا:

ترکی اور آرمینیا بھی ایک دوسرے کو برداشت نہیں کر سکتے ہیں، اس کی اہم وجہ 1920 میں ہونے والی ترکش آرمینئین جنگ تھی۔

جبکہ گزشتہ سال آزربائیجان اور آرمینیا کی جنگ میں ترکی نے کھل کر آزربائیجان کی مدد کی تھی، حالانکہ اس جنگ سے پہلے دونوں ممالک میں حائل رکاوٹیں ختم ہو رہی تھیں، مگر ترکی کا آزربائیجان کو سپورٹ کرنا آرمینیا کو پسند نہیں آیا۔

روس اور چیچنیا:

روس اور چیچنیا کے درمیان 1999 میں ہونے والی جنگ سب کی توجہ کا مرکز تھی، جب چیچنیا کے مسلمانوں نے اپنی زمین کی حفاظت کے لیے روس کے خلاف ہتھیار اٹھائے۔

اگرچہ جنگ ہوئی اور مذاکرات بھی لیکن اب بھی چیچنیا روس کے ماتحت ہی ہے، یہی وجہ ہے کہ چیچنیا کے لوگ روس سے نفرت کرتے ہیں۔

برطانیہ اور آئر لینڈ:

آئرلینڈ اور برطانیہ کی تاریخ بھی کافی پرانی ہے، 1921 میں ہونے والی جنگ نے سب کی توجہ حاصل کی۔ اسی طرح 1968 سے 1999 تک کے عرصے میں فرقہ واریت کے نتیجے میں دونوں ممالک کے تعلقات کافی خراب ہوئے۔

دراصل یہ معامل نادرن آئرلینڈ کا ہے، جہاں بسنے والے عیسائی پروٹیسٹنٹ چاہتے تھے کہ یہ علاقہ برطانیہ میں شامل ہو جائے، دوسری جانب کیتھولک چاہتے تھے کہ یہ علاقہ آئرلینڈ کے پاس ہی رہے۔ یعنی ان دونوں ممالک میں دوریوں کی وجہ فرقہ واریت ہے۔

سعودی عرب اور ایران:

سعودی عرب اور ایران بھی ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے ہیں، اس کی ایک بڑی وجہ فرقہ ہے، جبکہ دوسری وجہ مڈل ایسٹ میں سبقت اور اثر و رسوخ حاصل کرنا۔ ایران کا ماننا ہے کہ سعودی عرب مختلف ممالک میں ایران مخالف تنظیموں کو فنڈنگ کر رہا ہے، اسی طرح سعودی عرب کا ماننا ہے کہ ایران مڈل ایسٹ میں ان لوگوں کو سپورٹ کر رہا ہے جو سعودی عرب پر راکٹ فائر کرتے ہیں۔

ان دونوں ممالک کی جڑیں تاریخ سے ملتی ہیں۔

نارتھ کوریا اور ساؤتھ کوریا:

نارتھ کوریا اور ساؤتھ کوریا بھی ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں، اس ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ ساؤتھ کوریا کو امریکہ کی سپورٹ حاصل ہے جس کی وجہ سے نارتھ کوریا ساؤتھ کوریا سے خفا ہے۔ ان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات عرصہ دراز سے خراب ہیں، دوسری جانب ماضی میں صرف ایک کوریا ہوا کرتا تھا، مگر آپس کے تناؤ نے جنوبی اور شمالی کوریا کو جنم دیا۔ سوشل میڈیا پر دونوں ممالک کے نام کو لے کر بھی کافی بحث جاری رہتی ہے، چونکہ نام دونوں کا ایک ہی اسی لیے دونوں ممالک ایک دوسرے پر سبقت لے جانے میں لگے رہتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts