چہرے پر سر کی طرح بال ہیں ۔۔ بچپن سے اپنے جسم سے پریشان لوگ کس طرح اس سے مشہور ہوئے، دیکھیے

image

آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایک انسان کا چہرہ عام لوگوں سے بڑا ہو اور ٹیڑا بھی لیکن وہ اسی وجہ سے لاکھوں روپے کماتا ہے اسی طرح ایک لڑکی کے چہرے پر اس قدر بال ہیں کہ دیکھتے ہی خوف آتا ہے۔

آج ہم یہاں انہیں لوگوں کی بات کریں گے جو انتہائی عجیب و غریب ہیں مگر وہ مشہور بھی بہت ہیں اور پہلی نظر میں دیکھتے ہی انہیں خوف بھی ضرور محسوس ہوتا ہے۔

چہرے پر انتہائی لمبے بالوں والی لڑکی:

اس لڑکی کا نام سوپاترا سوسو خان ہے جو بینکاک میں رہتی ہے اور اس کی عمر 19 سال ہے مگر اس کا چہرہ نظر ہی نہیں آتا۔

کیونکہ اس کے چہرے پر انتہائی لمبے لمبے بال موجود ہیں۔ بچپن سے ہی چہرے پر زیادہ بالوں کی وجہ سے انہیں کئی لوگ چڑاتے بھی تھے مگر اب سب لوگ ان کے ساتھ گھل مل کر رہتے ہیں۔

دراصل انکی یہ حالت ایک امبراس سینڈروم نامی بیماری کی وجہ سے ہوئی البتہ اب اگر انہیں کوئی پہلی مرتبہ دیکھتا ہے تو اسے خوف ضرور آتا ہے لیکن 2017 میں انہیں سب سے زیادہ بالوں والی لڑکی ہونے کی وجہ سے انکا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ٹیڑھے چہرے والا آدمی:

اس ٹیڑھے چہرے والے آدمی کا نام گوڈ فرے بیگوما ہے، یہ فرد یو گینڈا میں رہتا ہے۔ان کو بچپن سے فائیبرو ڈسپلا سیا نامی بیماری تھی جس کی وجہ سے انکا نا تو قد بڑھ سکا اور انکے چہرے کے خدوخال بھی خراب ہو گئے۔

جس کی وجہ سے ان کا چہرہ ایک طرف سے بہت بڑا ایک طرف سے کافی چھوٹا رہ گیا۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ اس خراب چہرے کے ساتھ اپنی زندگی کس طرح گزارتے ہونگے۔

تو روکیے جی اور یہ سنیے پہلے، ویسے تو یہ شخص ایک موچی ہے مگر یوٹیوب اسٹار بھی ہے، اس کے کئی گانے یوٹیوب پر ہٹ ہیں۔ اس کے علاوہ اس شخص کی 3 بیویاں ہیں۔

گوڈ فرے بیگوما آج اس مقام پر اس لیے ہے کیونکہ اس نے بچپن سے ہی ٹھان لی تھی کہ یہ اپنی اس کمی کو کمزوری نہیں بننے دے گا۔

ایک ایسی فیملی جس کے ہر فرد کی پاؤں اور ہاتھوں کی میں 6 انگلیاں ہیں:

اس فیملی کا تعلق برازیل سے ہے اور اس کے تقریباَََ 14 ممبران ہیں اور ان کی 6 انگلیاں ہیں۔ اب یہ بات ان کیلئے بہت ہی عام ہو گئی ہے انہیں بھی خوف نہیں آتا۔

ہاں اگر کسی فرد کی گھر میں 5 انگلیاں ہوں ہاتھوں، پیروں کی تو یہ پھر حیران ضرور ہوتے ہیں۔ جی بالکل یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ان کی فیملی اس وقت ایک بچہ ایسا بھی ہے جس کی 6 انگلیاں ہیں۔

اس کے علاوہ اسی فیملی کے ایک لڑکے جو ڈی ایس ایس سلوا جو ایک فٹبال پلیئر ہیں یہ کہتے ہیں کہ میرے ہاتھوں میں 6 انگلیاں ہونے کی وجہ سے میں فٹبال کو اچھے سے پکر لیتا ہوں اور اچھے سے گرپ بھی بنا لیتا ہوں جس کا مجھے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ کبھی بھی میرے ہاتھ سے فٹبال نکلا نہیں۔

بڑی تھوڑی والی خاتون:

اس بڑی تھوڑی والی خاتون کا نام وکٹوریہ رائٹ ہے ان کی تھوڑی عام لوگوں کے مقابلے میں زیادہ لمبی ہے جس کی وجہ سے شروعات میں تو یہ بہت شرماتیں تھی لوگوں میں اٹھتی بیٹھی نہیں تھیں۔

مگر وقت کے ساتھ اس خاتون نے اپنی بیماری کو اپنی طاقت بنا لیا اور اب یہ اپنے جیسے لوگوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے مختلف قسم کی کمپین کرتی ہیں اور بتاتی ہیں کہ اس سے کچھ نہیں ہوتا کہ آپ کیسے دکھتے ہیں۔

انتہائی پتلی کمر والی خاتون :

اس خاتون کا نام سو مو مو نینگ ہے جو کہ میانمار کی رہائشی ہیں ان کی کمر انتہائی پتلی ہے جس پر یہ خاتون کہتی ہیں کہ اپنے آپ کو فٹ رکھنے کیلئے میں اچھی غذائیں کھاتی ہوں ۔جس کی وجہ سے مجھے یہ نتیجہ حاصل ہوا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts