10 سال بعد فون اچانک بجنے لگا۔۔ دس سال پہلے کھویا ہوا آئی فون اچانک کہاں سے مل گیا؟

image

اگر کبھی آپ کا فون کھو جائے تو یقیناً آپ بھی اپنے دوستوں اور گھر والوں سے اپنے موبائل پر کال کرنے کے لیے کہتے ہوں گے تاکہ فون کی گھنٹی بجے اور آپ کو اندازہ ہوجائے کہ آپ کا فون کہاں رکھا ہے لیکن اگر آپ کا فون دس بعد اچانک بج اٹھے تو؟

ایسا کچھ ہوا میری لینڈ میں رہنے والی بیکی بیک مین کے ساتھ جن کا فون دس سال بعد اچانک بجنے لگا جسے وہ پہلے تو سمجھ نہیں سکیں لیکن کچھ دیر بعد پتہ چلا کہ وہ آواز ان کے ٹوائلٹ سے آرہی ہے۔

بیکی نے ٹوائلٹ سے عجیب و غریب آواز سن کر اپنے شوہر کو بتایا تو انھوں نے فوراً اسے ٹھیک کرنے کی ٹھانی۔ ٹوئلٹ کھولتے ہیں تو کیا دیکھتے ہیں کہ ان کی بیگم کا آئی فون جو 10 سال پہلے کھو گیا تھا ٹوائلٹ کے پائپ میں پھنسا ہوا ہے۔ بیکی کہتی ہیں کہ 2012 میں ہیلووین نائٹ کے موقع پر ان کا قیمتی آئی فون کھو گیا تھا۔ انھوں نے بہت ڈھونڈا نہیں ملا وہ بس اتنا جانتی تھیں کہ وہ کہیں رکھ کر بھول گئیں ہیں۔

لوگ بیکی کی اس کہانی پر حیران ہیں البتہ فون بجنے کی آواز فون کے آن ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ پائپ میں رکاوٹ کی وجہ سے پیدا ہورہی تھی۔ اتنے سالوں سے پائپ میں پھنسا ہونے کے باوجود آئی فون کی وجہ سے ٹوائلٹ میں کوئی رکاوٹ نہیں پیدا ہوئی البتہ موبائل پر اسکریچز پڑ گئے ہیں


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts