خوفناک گھروں میں آج بھی لوگوں کے کپڑے جوتے موجود ہیں ۔۔ جانیے روس کے اس شہر کو موت کا شہر کیوں کہا جاتا ہے؟

image

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں منفرد اور دلچسپ معلومات موجود ہوتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی مقام کے بارے میں بتائیں گے۔

روس اپنی نوعیت کا ایک ایسا ملک ہے جہاں ایسے مقامات پائے جاتے ہیں جو کہ عام انسان کو حیرت میں بھی مبتلا کر دیتے ہیں کہ لوگ ایسے بھی رہتے تھے۔

روس میں ایک ایسا شہر بھی ہے جسے موت کا شہر کہا جاتا ہے، پراسرار نظاروں اور خاموش وادی میں موجود اس شہر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ کئی سو سال پرانا شہر ہے جس کی تاریخ بھی بہت پرانی ہے۔

مگر اس شہر کی سب سے منفرد بات یہ کہ یہاں جو بھی جاتا تھا، تو وہ واپس نہیں آ پاتا تھا۔ مقامی افراد کا ماننا تھا کہ اس شہر میں جو بھی داخل ہوتا تھا پھر اس کی لاش اور اس کے کپڑے ہی وہاں موجود ہوتے تھے، اس شخص کے ساتھ کیا ہوتا، کس طرح مارا جاتا، کیوں مارا جاتا اور کون مارتا؟ یہ سب وہ سوالات ہیں جو اب جواب کے منتظر ہیں۔

موت کا یہ شہر روس اور جیورجیا کی سرحد کے پاس موجود ہے، جبکہ اس شہر میں موجود یہ خاص علاقہ جہاں موت منڈلاتی تھی وہ تقریبا ایک اعشاریہ پانچ ایکڑ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اس شہر کی فضا میں ایک ایسا خوف ہے جو یہاں سے گزرنے والوں کو بھی خوف میں مبتلا کر دیتی ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ شہر سنہ 1395 میں بنایا گیا تھا، اور یہاں پر موجود خفیہ پتھری کمرے بھی قدیم اور تاریخی قبرستان ہیں۔ یہاں 10 ہزار سے زائد افراد کو دفنایا گیا تھا، جبکہ کچھ افراد ایسے بھی تھے جن کے جسم پر کپڑے، جوتے بھی موجود تھے، جیسے کہ وہ یہاں خود آئے ہوں اور پھر یہی ان کا انتقال ہو گیا ہو۔

اس شہر سے متعلق کچھ ایسے نظریے بھی سامنے آئے ہیں جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر رہے ہیں، پہلے نظریے کے مطابق جب 13 ویں صدی میں منگولز نے حملہ کیا تھا تو محفوظ مقامات کے طور پر یہ خفیہ کمرے بنائے گئے تھے، جو کہ زمین کے اوپری حصے پر تھے۔ یہاں دراصل ان لوگوں کو رکھا جا رہا تھا جو کہ انتقال کر گئے تھے۔

اسی لیے لفظ اوپری سطح استعمال کی گئی کیونکہ عام طور پر انسان کو زیر زمین رکھا جاتا ہے۔ اسی طرح ایک اور نظریہ یہ بھی تھا کہ جنوبی روس میں آنے والے مہاجرین جب یہاں آئے تو انہوں نے مُردوں کو دفنانے کے بجائے زمین کے اوپر رکھنا شروع کر دیا، ان کا عقیدہ تھا کہ زمین کی عزت کرنی چاہیے۔

یہ خفیہ مقامات کچھ اس طرح بنائے گئے تھے کہ ان میں ایک کھڑکی موجود ہے، جن میں بہت سی ہڈیاں آج بھی اسی مقام پر موجود ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق کچھ ہڈیاں اور کپڑے آج بھی وہاں موجود ہیں جو کہ اس شہر میں گئے تھے اور واپس نہیں آ سکے۔

دراصل اس خفیہ قبرستان اور یہاں کے کمرے نما گھروں کے حوالے سے یہ کہا جاتا ہے کہ یہاں پرانے زمانے میں لوگوں کی لاشوں کو رکھا جاتا تھا، لیکن اب تک مشاہدوں کی بنیاد پر بھی باتیں کہی جا رہی ہیں، اس حوالے سے کوئی تحقیق سامنے نہیں آئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts