27 ارب روپے کی لگژری گاڑیاں ۔۔ بحراوقیانوس میں دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں کا مال بردار بحری جہاز سمندر میں ڈوب گیا، کتنے ارب کا نقصان ہوگیا؟

image
27 ارب روپے کی قیمتی اور مہنگی گاڑیوں کا مال بردار جہاز فلیسیٹی ایس‘ جہاز شمالی بحر اوقیانوس کے سمندر میں ڈوب گیا۔ لیکن خوش قسمتی سے جب جہاز آہستہ آہستہ ڈوب رہا تھا تو اس پر سوار کپتان سمیت عملے کے 22 افراد کی جان بچ گئی لیکن اس جہاز پر لدا مال یعنی 4 ہزار قیمتی گاڑیاں تباہ ہوگئیں جن کی مالیت تقریبا 27 ارب روپے تھی۔ جوکہ 155 ملین امریکی ڈالر بنتے ہیں۔
ان 4 ہزار گاڑیوں میں زیادہ تر لگژری گاڑیاں تھیں۔ ان میں پورشے اور بینٹلے جیسی برانڈڈ گاڑیاں بھی شامل تھیں۔ جن میں سے ایک ایک گاڑی کی قیمت 70 ہزار برطانوی پاؤنڈ تک ہے۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts