81 سالہ دادی جن کے لاکھوں پوتے پوتیاں ہیں ۔۔ ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والی یہ دادی کون ہیں اور لوگ ان کو کیوں پسند کر رہے ہیں؟

image
دادا/دادی ا گر اپنے جوان پوتے پوتیوں کے ساتھ کھیلیں کودیں، ان کے ساتھ ہنسی مزاق کریں تو بچے بھی خوش ہوتے ہیں اور بوڑھے والدین کو دیکھ کر ان کے بچوں کو بھی دلی اطمینان ہوتا ہے کہ ہمارے والدین خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔ وہ گھرانے ہمیشہ ہی پروان چڑھتے ہیں جہاں گھر کے بزرگوں کو سکون سے رہنے کی آزادی ہوتی ہے اور وہ خود بھی اپنے بچوں کے ساتھ اٹکھیلیاں کرتے رہیں۔
سوشل میڈیا پر اردن کی ایک 81 سالہ دادی خوب وائرل ہو رہی ہیں جنہوں نے ٹک ٹاک پر اپنے لاکھوں پوتے پوتیاں بنائے ہوئے ہیں۔ یہ دادی جن کا نام علیہ ارشق ہے یہ ٹک ٹاکر بھی ہیں۔ لاک ڈاؤن میں انہوں نے اپنا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنایا اور جب سے اب تک ان کے 2 لاکھ فالوؤرز ہو چکے ہیں۔ ان کے تمام فالوؤرز ان کے پوتے پوتیاں ہیں۔ دادی علیہ ٹک ٹاک پر نہ صرف اپنی معلومات بچوں سے شیئر کرتی ہیں بلکہ ان کو کھانا پکانے اور باغ بانی کے اصول بھی بتاتی ہیں۔ کبھی کبھی تو دادی اپنے بچوں کے مسائل بھی حل کرتی ہیں۔ علیہ الرشق کی پوتی نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ان کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنایا۔ کیونکہ دادی گھر میں رہ رہ کر بیزار ہو رہی تھیں۔ وہ خود کو اکیلا اور بند کمرے میں محسوس کر رہی تھیں اور کہیں باہر جانے کے لیے راستہ نہ تھا تو پوتی نے اپنی دادی کی مشکل کو حل کرنے کے لیے ان کو ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنا دیا۔
علیہ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ: ''آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ مجھے پہلی ویڈیو میں کتنے لائیکس ملے۔ مجھے یہ بہت پسند آیا اور میں مذید ویڈیوز بنانے کے لیے پرجوش ہوگئی۔ میں نے ہر روز ایک نئے اور دلچسپ موضوع پر بات کرنا شروع کر دی۔''
آہستہ آہستہ میرے فالوورز کی تعداد 2 لاکھ 22 ہزار ہوگئی ہے، جن کے ساتھ میں کھانا پکانے، باغبانی اور آپسی تعلقات کے بارے میں بات چیت کرتی رہتی ہوں۔ لیکن میں کسی بھی عنوان پر بولنے سے پہلے مکمل پوری طرح ریسرچ کرتی ہوں۔ جب بھی مجھے کسی اہم مسئلے پر بات کرنی ہوتی ہے تو میں اس کے بارے میں گہری ریسرچ کرتی ہوں اور 3 سے 4 دن اس کو یاد کرنے میں لگاتی ہوں۔ کبھی کبھی ایسے الفاظ یا مشکل اور سمجھنے والے الفاظوں کو لکھنے کے لیے وائٹ بورڈ کا استعمال کرتی ہوں۔ اب خدا کا شکر ہے کہ میں 1 یا 2 دن میں ہر موضوع یاد کرلیتی ہوں اور مزے سے ویڈیوز بنا دیتی ہوں۔
اپنی فیملی سے متعلق بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ:'' میرے سات بچے، 34 پوتے پوتیاں اور 4 پڑپوتے پڑپوتیاں ہیں۔ ساتھ ہی میں اپنے تمام فالوورز کو بھی اپنے پوتے پوتیاں ہی سمجھتی ہوں۔'' علیہ کہتی ہیں: ''میرے پاس قیمتی معلومات ہیں تو کیوں نہ میں نوجوانوں کو فائدہ پہنچاؤں، اس لیے میں سب کی اصلاح اور معلومات میں اضافے کے لیے ایک راستہ بننا چاہتی ہوں۔ اکثر بچے مجھے میسجز کرکے پوچھتے ہیں کہ کیا ہم آپ کو دادی کہہ سکتے ہیں تو میں کہتی ہوں ہاں میرے بچوں تم سب میرے پوتے پوتیوں کی طرح عظیم ہو۔ میں کہیں بھی جاتی ہوں تو سب لوگ مجھ سے ملنے آتے ہیں۔ مجھے پیار کرتے ہیں۔ اچھا لگتا ہے مجھے اس عمر میں بھی سب کے ساتھ مل جل کر رہنا۔''

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts