دلہا دلہن جذباتی ہوگئے،اپنی شادی کے دن اسٹیج پر ایک دوسرے کی پٹائی کردی ۔۔ ویڈیو وائرل

image

لوگ اپنی شادی کے موقع پر خوب اہتمام کرتے ہیں۔ اچھے سے اچھے کپڑے پہنتے ہیں تاکہ سب سے منفرد اور خوبصورت لگ سکیں۔ لیکن اگر شادی دلہا دلہن کی رضامندی کے بغیر ہورہی ہو تو پھر ظاہر ہے ان کی ناراضی اور غصے کا اظہار ان کے رویے سے محسوس ہوجاتا ہے۔ ایسی ہی ویڈیو وائرل بھی ہے جس میں دلہا دلہن نے ایک دوسرے سے ناراض چھپانے کی ضرورت محسوس نہیں کی بلکہ اسٹیج پر ہی ایک دوسرے کو پیٹ ڈالا۔ ویڈیو دیکھیے

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندو طرز پر شادی ہورہی ہے جس میں دلہا اپنی دلہن کو خوشگوار انداز میں ویلکم کرنے کے بجائے اس کے منہ پر کچھ دے مارتا ہے جس پر دلہن کو بھی غصہ آجاتا ہے اور وہ بھی دلہا کے منہ پر کوئی چیز کھینچ کر مار دیتی ہے۔ اب جانے دلہا میاں کا کیا مسئلہ تھا کہ انھوں نے آؤ دیکھا نہ تاؤ بلکہ اسی وقت دلہن پر ہاتھ اٹھا دیا۔

اس قدر بدسلوکی کے بعد دونوں کی شادی ہوئی یا نہیں یہ تو ہم نہیں جانتے لیکن بلاشبہ اس طرح کا رویہ بالخصوص اپنے جیون ساتھی کے ساتھ بہت بڑی بداخلاقی ہے جس کی حوصلہ شکنی ہونی چاہئیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts