163 سالہ معمر شخص جو اپنی پوتی کو دعائیں دے رہا ہے ۔۔ یہ مشہور شخص کون ہے اور کیا یہ واقعی دنیا کا سب سے بزرگ ترین آدمی ہے؟

image

آج کل انسان بہت کم زندگی جیتے ہیں اور جلد ہی انتقال ہو جاتا ہے مگر اس بات کو غلط ثابت کیا ہے ایک انتہائی بزرگ ترین آدمی نے جن کی عمر 163 سال بتائی جا رہی ہے، انکا کا نام لوانگ فو یائی ہے اور یہ تھائی لیند سے تعلق رکھتے ہیں۔

انکی ایک وائرل ویڈیو میں ہم باخوبی دیکھتے سکتے ہیں کہ یہ بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں اپنی ایک پڑ پڑ پوتی کو سر پر ہاتھ رکھ کر دعائیں دے رہے ہیں۔

مزید یہ کہ اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ انتہائی کمزور ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے ان کے جسم پر گوشت تو ہے ہی نہیں یہی نہیں بلکہ کمزوری اور زیادہ عمر ہونے کے باعث انکے جسم کی ہڈیاں واضح نظر آ رہی ہیں۔

اس کے علاوہ اب آپ کو بتاتے ہیں کہ کیا یہ واقعی 163 سا ل کی ہیں تو نہیں جی، انکی اصل عمر 109 سال ہے۔اس بات کی تصدیق یوں ہوئی کہ ان کی ایک پڑ پوتی جو ٹک ٹاک پر انکی ویڈیو انکے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں وہ کہتی ہیں کہ ان کی عمر 109 سال ہے۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر انتہائی مقبول ہے اور اس کی مقبولیت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک اسے 50 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں، 52 ہزار لوگ اسے پسند کر چکے ہیں جبکہ ڈیڑھ ہزار لوگ اس پر اپنی قیمتی رائے کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts