طلاق کے بعد میں بہت روئی تھی۔۔ بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ نے شادی کے 27 سال بعد طلاق کی کیا وجہ بتائی؟

image

دنیا کی امیر ترین اور مشہور شخصیت بل گیٹس کی طلاق ہوئی تو لوگوں کو ایک جھٹکا لگا کیوں کہ ان کے اپنی اہلیہ سے ہمیشہ مثالی تعلقات رہے۔ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ تب سے تھے جب بل گیٹس ایک عام اور غیر معروف شخص تھے۔ اس شادی کے ٹوٹنے سے جہاں اس جوڑے سے پیار کرنے والوں کا دل دکھا وہیں یہ اس جوڑے کے لئے بھی آسان نہیں تھا۔ طلاق کے کچھ عرصے بعد حال ہی میں غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ملینڈا نے اس تعلق کو ختم کرنے کی وجہ بتائی ہے۔

ایک دوسرے پر بھروسہ ختم ہوگیا تھا

ملینڈا کہتی ہیں “بل گیٹس سے میری طلاق کی کوئی ایک وجہ نہیں ہے نہ ہی یہ صرف ایک لمحے کی بات تھی بلکہ ہم دونوں کو کچھ عرصے سے محسوس ہونے لگا تھا کہ اب ہمارا تعلق پہلے کی طرح اچھا اور مضبوط نہیں ہے۔ ہم دونوں ایک دوسرے پر وہ بھروسہ اور اعتماد نہیں کرپارہے تھے جو پہلے ہم ایک دوسرے پر کیا کرتے تھے“

بہت روئی تھی

ملیندڈا نے طلاق کے بعد خود پر گزرنے والی کیفیت کو بیان کرتے ہوئے بتایا کہ “میں طلاق کے بعد کافی روتی رہی اور غصہ بھی آتا تھا لیکن اب میں خود کو سنمبھال رہی ہوں۔ اپنے مستقبل کے بارے میں سوچ رہی ہوں۔ شاید میں نے زندگی کا وہ باب ہمیشہ کے لئے بند کردیا ہے“

3 بچے ہیں

واضح رہے کہ بل گیٹس اور ملینڈا کی شادی تقریباً 27 سال سال تک رہی جو ایک لمبا عرصہ ہوتا ہے اور دونوں کے تین جواں سال بچے بھی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts