ہوٹل کے کھانے نے 1 کروڑ کا مالک بنا دیا ۔۔ یہ شخص کس طرح بیوی کے ساتھ کھانا کھانے پر بڑی رقم کا مالک بن گیا؟

image

ہوٹل کے کھانے نے چند منٹ میں امیر کر دیا۔ جی ہاں آپ نے صحیح سنا ہے کیونکہ ایک شخص اپنی بیوی کے ہمراہ امریکا کے ہوٹل میں گیا اور وہاں سی فوڈ کھاتے ہوئے اس کے منہ میں قیمتی موتی آ گیا۔

یہ واقعہ امریکی ریاست نیو جرسی میں پیش آیا ہے۔ جہاں مائیکل اسپریسلر نامی ایک شخص کو کھانے کے دوران منہ میں کچھ سخت سا محسوس ہوا۔

تو جب اس نے اسے منہ سے باہر نکلا تو معلوم ہوا کہ یہ ایک موتی ہے جس کی لمبائی آٹھ عشاریہ آٹھ ملی میٹر ہے۔ 58 سالہ مائیکل کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصے سے سی فوڈ کھا رہا ہے مگر ایسا واقعہ پہلے کبھی پیش نہیں آیا۔

اب ماہرین کا کہنا ہے کہ جس سی فوڈ میں سے یہ موتی نکلا اس کا نام اویسٹر ہے اور اتنا بڑا موتی نکلنا اتفاق کی بات ہے جبکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ 10 ہزار اوسٹر میں سے اتنا بڑا موتی برآمد ہوتا ہے جس کی قیمت بھی غیر معمولی ہوتی ہے۔

مزید یہ کہ موتیوں کی ماہر ایک ویب سائیٹ کا کہنا ہے کہ موتی کی چمک سے اندازہ لگایا جاتا ہے کہ وہ کس پانی اور ماحول میں بنا ہے تاہم اس کو پالش کرنے کے بعد ہی موتی کی قدرو قیمت معلوم ہو گی۔البتہ اس کی قیمت 50 ڈالرز سے لیکر 1 لاکھ ڈالرز تک ہو سکتی ہے، پاکستانی روپوں میں یہ رقم 1 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔

واضح رہے کہ تفصیلا ت کے مطابق مائیکل کی بیوی اس موتی کو گلے کے ہار میں شامل کرنا چاہتی ہے جبکہ مائیکل خود اس کی مارکیٹ میں قیمت لگوانا چاہتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts