تیز بارش کے بعد عجیب و غریب مخلوق سڑک پر آگئی ۔۔ ماہرین بھی چونک گئے ، ویڈیو دیکھیئے

image

“یہ مخلوق ہل جل نہیں رہی۔ اس کو کئی بار چھو کر بھی دیکھا۔ شاید یہ مرچکی ہے۔ لیکن اس جیسا جانور میں نے اپنی پوری نہیں میں کبھی نہیں دیکھا“

یہ کہنا ہے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں رہنے والے نوجوان ہیری ہیز کا جن کے مطابق جب وہ گزشتہ رات شہر میں تیز بارش کے بعد صبح موسم انجوائے کرنے اور جاگنگ کے لئے نکلے تو واپسی میں انھوں نے دیکھا سڑک کے بیچوں بیچ ایک عجیب و غریب شکل کی چیز پڑی ہوئی جو کبھی ہاتھی کی سونڈ جیسا جانور لگتا ہے اور کبھی کسی جانور کا ایمبریو لگتا ہے۔

ہیری نے اپنے انسٹاگرام پر اس مخلوق کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ کیا ہے؟ ویڈیو تھوڑی دیر میں ہی وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔ ایلی نامی بائیولوجسٹ نے ہیری کی تصویر کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ “میں اس پراسرار مخلوق کے بارے میں کچھ نہیں جانتی یہ عجیب و غریب سونڈ نکلی ہوئی تھیلی جیسی کوئی چیز ہے “

اس عجیب و غریب مخلوق کی شناخت کے لئے یونیورسٹی آف سڈنی اور یونیورسٹی آف ساؤتھ ویلز کے ماہرین بھی گئے لیکن ابھی تک اس مخلوق کے بارے میں کوئی کچھ نہیں بتا سکا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس سرمئی چیز کی تصویر ابھی بھی گردش کررہی ہیں جن کی وجہ سے لوگوں کا تجحسس بڑھتا جارہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts