ٹانگ ٹوٹ گئی تو ایمبولینس پر بارات لے گیا.. دلہا کی اسٹریچر پر شادی کی حیرت انگیز ویڈیو وائرل

image

دلہا دلہن شادی میں انٹری کے لئے منفرد انداز اپناتے ہیں تاکہ لوگ ان کی شادی ہمیشہ یاد رکھیں لیکن جس شادی کی بات ہم کرنے جارہے ہیں اسے شاید ہی کوئی بھول سکے کیونکہ اس شادی میں دلہا بارات ایمبولینس پر لایا جبکہ خود وہ اسٹریچر پر تھا۔ یہ سب اس نے منفرد بننے کے لئے نہیں کیا تھا بلکہ اس کی مجبوری تھی۔

شادی سے چند دن پہلے ایکسیڈنٹ

بھارتی شہر احمد آباد سے تعلق رکھنے والے راہول کی شادی یکم مارچ کو اجتماعی شادیوں کی تقریب میں ہونی تھی لیکن افسوس کہ شادی سے صرف پانچ دن پہلے ان کا ایکسیڈنٹ ہوگیا جس سے ان کی بائیں ٹانگ میں بری طرح فریکچر ہوا۔ ڈاکٹرز نے راہول کی ٹانگ میں لوہے کی سلاخ ڈالی۔

پھیرے بھی اسٹریچر پر ہوئے

راہول کی شادی کے دن قریب تھے اور وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے قابل نہیں تھے لیکن انھیں ہر حال میں طے شدہ دن ہی شادی کرنی تھی۔ راہول نے حوصلہ کرتے ہوئے ایمبولینس منگوائی اور دلہا بن کر اسٹریچر پر بارات لے گئے۔ چونکہ یہ ہندو طرز کی شادی تھی اس لئے پھیرے بھی اسٹریچر پر ہوئے جس کے لئے راہول کے دوستوں نے ان کی مدد کی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل

راہول نے اس قدر مدد کرنے پر اپنے دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس انوکھی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts