سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں کچھ ایسی معلومات موجود ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سعودی عرب عام طور پر کھجوروں کے حوالے سے جانا جاتا ہے، لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سعودی عرب کے پہاڑوں وہ قیمتی پتھر اور سونا موجود ہے جون کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتا ہے۔
زبیر ریاض نامی فیس بک پیج پر ایسی بہت سی دلچسپ ویڈیوز موجود ہیں جو کہ سعودی عرب سے اپلوڈ کرتے ہیں، اس بار بھی انہوں نے سعودی عرب کے قیمتی پتھروں کی مارکیٹ پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے۔
یاقوت، فیروزہ، زمرد، روبی اور عقیق سمیت بیشتر ایسے قیمتی پتھروں کی مارکیٹ سعودی عرب میں موجود جہاں لوگ آ کر ان پتھرون کو خریدتے ہیں۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ایسی تسبیح بھی موجود ہے جو کہ سمندر اندر موجود درخت سے بنائی گئی ہے۔ یہ منفرد تسبیح کے بارے میں وہاں موجود دکاندار کا کہنا تھا کہ اس تسبیح میں فیروزہ کا پتھر اور اسی سمندری درخت کا حصہ شامل ہے۔
دکاندار کا کہنا ہے کہ یہاں ہر چیز وزن کے حساب سے بکتی ہے، یہی وجہ کہ سب مہنگی چیز بھی وہی ہوتی ہے جس کا وزن زیادہ ہوتا ہے۔ اس مارکیٹ میں پتھر بھی موجود ہیں اور ان پتھروں کی تسبیح بھی موجود ہے جو کہ ان تسبیحوں کو مزید نکھار رہی ہے۔
یہاں ایک ایسی تسبیح بھی موجود ہے جس میں چاندنی کا استعمال بھی کیا جاتا ہے، ایک ایسی تسبیح ہی ویڈیو میں دکھائی گئی جو کہ وزن کے حساب سے 1000 ریال کی تھی، لیکن ہم اس وقت حیران رہ گئے جب اسے پاکستانی روپوں میں تبدیل کیا، یعنی تقریبا 47 ہزار سے زائد روپے بنتے ہیں۔ جبکہ اس تسبیح میں زمرد کا پتھر استعمال ہوا ہے۔
اسی مارکیٹ میں ایک ایسی لاٹھی بھی موجود ہے جو کہ ہاتھی کے دانتوں سے بنائی گئی ہے، جس قیمت بھی بیس ہزار سعودی ریال ہیں جو کہ 9 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد کی ہے۔