سوشل میڈیا پر ایسے کئی لوگ دیکھے جا سکتے ہیں جو کہ عام لوگوں سے الگ ہونے کی وجہ سے سب میں توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ ایک ایسی ہی خاتون کے بارے میں بتائیں گے۔
بھارت سے تعلق رکھنے والی جیوتی اس وقت سب کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں جب ان سے متعلق یہ خبر سامنے آئی کہ بھارت میں ایک ایسی خاتون موجود ہیں جن کا قد صرف 63 سینٹی میٹر ہے۔
اپنے قد کی نسبت جیوتی اس وقت 28 سال کی ہیں، جیسے جیسے ان کی عمر بڑھتی جا رہی ہے ویسے ویسے ان کے بینک اکاؤنٹ میں بیلنس بھی بڑھتا جا رہا ہے۔
سب کی توجہ حاصل کرنے والی جیوتی کو نہ صرف فلموں میں کام کرنے کی آفر ملی بلکہ وہ بگ باس میں بھی اینٹری دے چکی ہیں، جہاں سے انہوں نے عالمی شہرت پائی۔
جیوتی بتاتی ہیں کہ چونکہ میرا قد چھوٹا ہے اور میں بچوں کی طرح دکھتی ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں ایسے کپڑے پہنتی ہوں اور ایسا اسٹائل اپناتی ہوں کہ میں بچوں کی طرح نہ دکھوں۔ لیکن جیوتی کو اس سب میں اس وقت مشکل پیش آتی ہے جب وہ لوگوں کی حیرت زدہ اور تکتی نظروں کا سامنا کرتی ہیں۔
انہیں مجبورا کپڑے بچوں کی دکانوں سے لینے پڑتے ہیں، لیکن پسند کے کپڑے ڈھونڈنے کے لیے جیوتی کو کافی وقت لگ جاتا ہے۔
جیوتی گھر میں تو چھوٹے بچوں والے کپڑے ہی پہنتی ہیں مگر باہر نکلتے وقت فینسی قسم کے کپڑے پہنتی ہیں تاکہ انہیں زیادہ تر مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بھارت میں انہیں بے انتہا مشکل کا سامنا کرنا پڑا تھا، مگر عالمی شہرت کے بعد وہ بیرون ملک گئیں اور اپنے لیے بیرو ملک سے ہی کئی کپڑے خرید لیے۔
جیوتی کا ورلڈ گینیز بُک میں شامل ہے، جبکہ وہ اب ایک مشہور شخصیت بن چکی ہیں، وہ بھی اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے۔