سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں منفرد اور دلچسپ معلومات موجود ہوتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایسی ہی ایک دلچسپ ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک نائی کو دیکھا جا سکتا ہے کہ جو ایک شخص کے بال کاٹنے کی تیاری کر رہا ہے۔
ویڈیو میں دکھائی دینے والا شخص بڑے پُر اطمینان طریقے سے بال کاٹ رہا تھا، لیکن جس طریقے کار کے تحت یہ حجامت کر رہا تھا، اس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
میک اپ ٹی وی پر اپلوڈ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نائی ہر شخص کو چاہے بچہ ہو یا جوان چاکلیٹ ڈال کر بال کاٹ رہا ہے۔
چھوٹے بچوں کے بال کٹتے وقت نائی نے ایک چمچ چاکلیٹ بچے کے سر پر ڈال دی اور ہاتھ سے اسے بالوں اور چہرے پر بھی مل دیا، جس سے دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے۔ بعدازاں ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کالے بال براؤن ضرور ہو گئے۔
اسی طرح ایک شخص کے چہرے پر بھی چاکلیٹ ڈالی اور داڑھی منڈوانے کے لیے چاکلیٹ کا استعمال کیا گیا۔
جبکہ نوجوانوں کی حجامت کے دوران بھی چاکلیٹ سر پر ڈالی، جس سے حجامت کرانے والا بھی حیران تھا، اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو کہ رزق کو لے کر سنجیدہ تھے اور اسے رزق کی بے ادبی قرار دے رہے تھے۔