اب ماں باپ اور بچے بھی کرائے پر ملنے لگے۔۔ جاپانیوں نے اپنی تنہائی کا حل نکال لیا

image

کیا آپ کا دل بھی اکیلے بیٹھے بیٹھے گھبرانے لگتا ہے یا کبھی کسی پر خلوص دوست کی کمی محسوس ہوتی ہے تو اب فکر کی کوئی بات نہیں کیوں کہ آپ کا پر خلوص دوست آپ سے صرف ایک فون کال پر دور ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ اگر کوئی ماں باپ یا بہن بھائی جیسا پیار بھرا رشتہ چاہتا ہے تو یہ سہولت بھی آپ کو مل جائے گی وہ بھی جتنی دیر کے لئے آپ چاہیں۔

جاپان کی مشہور ترین کمپنی نے ایک ایسی سہولت متعارف کروائی ہے جس میں آپ جب چاہیں جتنی دیر کے لئے چاہیں ماں باپ کی شفقت اور بہن بھائی کے پیار سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ یہ کمپنی آپ کے طے کردہ وقت اور معیار کے مطابق آپ کو من چاہا رشتہ مہیا کرتی ہے۔

رشتے دار کرایے پر

کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ صرف جاپان کا نہیں بلکہ دنیا بھر میں لوگ کبھی پر خلوص رشتوں سے محروم ہوتے ہیں یا پھر رشتوں کی تلخی کا شکار ہوکر ان سے دور رہنے پر مجبور ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر تنہائی ہی ان کا مقدر بن کر رہ جاتی ہے اس لئے ایسی سروس متعارف کروائی گئی ہے جو اس مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کرے۔ اب لوگ ہر اس رشتے کو اپنی زندگی میں واپس لاسکتے ہیں جس کی کمی وہ محسوس کرتے ہیں لیکن انھیں اس رشتے کو مقررہ وقت تک خریدنے کی قیمت دینی ہوگی۔

اکیلے پن کا شکار افراد

اس کمپنی کے اندرمختلف عمر کے تقریباً 5 ہزار افراد رجسٹرڈ ہیں جو کسٹمر کے مطلوبہ معیار کے مطابق مقررہ وقت تک بہترین اداکاری کرتے ہیں اور گرمجوشی دکھاتے ہیں۔ بہن بھائی اور بچے اداکاری کرکے بھرپور محبت دیتے ہیں اور وقت پورا ہونے پر چلے جاتے ہیں۔ پر خلوص رشتے پیسے سے نہیں خریدے جاسکتے لیکم یہ سروس ایسے لوگوں کے لئے واقعی اچھی ہے جو کسی رشتے سے اچانک محروم ہوگئے ہوں اور پھر نفسیاتی مسائل سے گزر رہے ہوں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts