نوکری اچھی تھی مگر ۔۔ جانیے ان 2 انجینئرز نے ایک ساتھ نوکری چھوڑ کر کس جگہ بریانی بیچنا شروع کر دی

image

نوکری وہ چیز ہے جس کی تلاش ہر انسان کو ہوتی ہے اور کئی لوگ تو دن میں 9 سے 5 بجے تک نوکری کر کے خوش رہتے ہیں مگر دنیا بھر میں ایسے چند ہی لوگ موجود ہوتے ہیں جو کچھ الگ اور نیا کرنے کی دھن میں مگن رہتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اب 2 انجینئرز نے اپنی ملازمت سے نا خوش ہو کر بریانی کا اسٹال لگا لیا ہے اور ان کا تعلق بھارتی شہر ہریانہ کے علاقے سونی پت سے ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا نام روہت اور سچن ہیں جو اپنی ملازمت میں ملنے والی کم آمدنی سے خوش نہ تھے۔

تو دونوں نے مشترکہ طور پر برسبزی کی بریانی کا اسٹال لگانے کا فیصلہ کیا۔یہ کام یہ دونوں گزشتہ 5 سالوں سے کر رہے ہیں اور بقول انکے اس اسے وصول ہونے والی آمدنی سے خوش بھی بہت ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts