آپ سب نے کبھی نہیں سنا ہو گا کہ کسی خواجہ سرا کے ہاں اولاد پیدا ہوئی ہو مگر ایسا ممکن ہو گیا ہے، جی ہاں آپ نے ٹھیک سنا ہے۔
برطانیہ کے شہر مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے ایک ریان سینڈرسن نامی خواجہ سرا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ جس نے پوری دنیا کو دنگ کر کے رکھ دیا ہے۔آئیے اس کے بارے میں آپکو مزید بتاتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں ریان نے انکشاف کیا کہ پیدائشی طور پر وہ ایک لڑکی تھا لیکن بعد میں اسے اپنے اندر کچھ تبدیلیاں کا احساس ہونے لگا تو اپنی جنس مکمل طور پر تبدیلی کروائی مگر جنسی تبدیلی کے نویں مرحلہ تھا کہ حمل ٹھہر گیا۔
مزید یہ کہ اب ڈاکٹرز نے ریان سینڈرسن کو بتایا کہ اگر اس نے اپنی جنس مکمل طور پر تبدیلی کروائی تو بچے کی پیدائش ممکن نہیں ہو سکے گی۔ جس کے بعد اس نے بچوں کی پیدائش کیلئے اپنے جسم کے اہم اعضاء کو ختم کروانے کا ارادہ چھوڑ دیا۔
مزید کہ بقول ریان کہ کے وہ اس عرصے میں مردانہ جنسی ہارمونز "ٹیسٹو سٹرون " لیتا رہا لیکن جب اسے معلوم ہوا کہ وہ امید سے ہے تو اس نے استعمال فوری طور پر بند کر دیا اور ہارمون لینے کے اس مذکورہ عرصے کے دوران ہی توقع کے خلاف ریان کے ہاں خوشخبری آئی جس کے بعد اس کے ہاں بیٹے 'ہینڈرک' کی پیدائش ہوئی جس کی عمر اب 2 سال ہے۔
اس کے علاوہ ریان نے اپنی حالت کا زکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پیدائشی طور پر ایک لڑکی تھا اور 7 سال تک بالکل ٹھیک ٹھاک لرکی کی طرح ہی رہ رہا تھا اور پھر 19 سال کی عمر میں اس کو اپنے اندر کچھ تبدیلیاں محسوس ہوئی جو کہ خواجہ سرا والی تھیں۔ اسی انٹرویو میں اس نےکہا کہ اس کی خواہش ہے کہ مستقبل اس کے ہاں مزید بچے بھی پیدا ہوں۔