سعودی عرب میں بھی خواتین ٹیکسی ڈرائیور ہیں ۔۔ یہ سعودی خاتون کس طرح ٹیکسی چلا کر اپنے بوڑھے والدین اور بچوں کو پال رہی ہیں؟

image

سعودی عرب میں خواتین بھی بڑی تعداد میں نوکریں کرنے لگ گئی ہیں۔ جب سے سعودی قوانین میں ترامیم ہوئی ہے خواتین کو بڑی تعداد میں ملازمتیں ملنے لگی ہیں۔ جو ہنر جانتی ہیں وہ اپنے طور سے دستکاری یا دیگر فن اور آرٹ کی نمائش لگاتی ہیں، کوئی دکان چلا رہی ہیں تو کوئی کھانے بنا بنا کر لوگوں کو کھلاتی ہیں جس سے سب کا پیٹ بھی بھرتا ہے اور ان کو معاوضہ بھی مل جاتا ہے۔اسی طرح اب یہ خواتین ٹیکسی چلا کر بھی اپنا گزر بسر کر رہی ہیں۔

فہدہ فہد:

فہدہ فہد ایک سعودی خاتون ہیں۔ یہ اپنے بوڑھے والدین اور بچوں کو پالنے کے لیے ٹیسکی چلا کر گزر بسر کر رہی ہیں۔ ان کو گاڑی چلانے کا شوق شروع سے تھا اور پھر ان کے پاس ایک گاڑی بھی تھی جس کا استعمال انہوں نے اپنے ذریعہ معاش کے طور پر کیا ۔ گاڑی چلانا ان کو بچپن سے آتی تھی لیکن اب جب گھر کے معاشی حالات اس قابل نہ رہے تو انہوں نے نوکری کرنے کا فیصلہ کیا، پھر سب سے پہلے اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوایا۔ ان کا یہ لائسنس ان کے گھر والوں کی کفالت کرنے میں مدد دے رہا ہے۔

بچے کیوں بھوکے رہیں؟

جب میں نے دیکھا کہ دیگر خواتین بھی اپنے لیے کما رہی ہیں، آگے بڑھ رہی ہیں، ترقی کر رہی ہیں تو میں کیوں ترقی نہ کروں، میرے تو بچے بھی ہیں، میں اپنا گھر سنبھالنے کے ساتھ ساتھ بچوں کی کفالت کا ذمہ سنبھال لوں اور سپر وومن بننے کی کوشش کروں۔

میں نے اپنی سوچ کو صرف سوچ کی حد تک نہیں رکھا بلکہ اس پر عمل کیا اور اب میں ماہانہ اتنا کما لیتی ہوں کہ ماں باپ کی دوائیاں بھی خرید لیتی ہوں اور بچوں کی ہر چھوٹی سے بڑی ضرورت کو پورا کرلیتی ہوں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts