دبئی ایک ایسا مقام ہے جسے زمین کا نہایت ہی خوبصورت حصہ مانا جاتا ہے۔ یہاں کی امیری کے چرچے تو ہر کسی نے سنے ہوں گے مگر کیا آپکو پتا ہے کہ دبئی میں گھوڑے انتہائی عالی شان محل نما استبل میں رہتے ہیں۔
اور شیر جس سے لوگ خوف کھاتے ہیں یہاں کے لوگوں کو یہ جب سوئے ہوئے ہوتے ہیں تو انہیں جگاتے ہیں،آئیے جانتے ہیں دبئی کی کچھ ایسی ہی دلچسپ باتوں کے بارے میں جو آج سے پہلے کبھی نہیں سنی ہوگی۔
گھوڑوں کیلئے استبل:
اگر اس تصویر کو کوئی پہلی نظر میں دیکھے تو اسے یوں معلوم ہو گا کہ جیسے یہ کوئی عالی شان کسی بادشاہ کا محل ہے لیکن ایسا نہیں کیونکہ دبئی میں لوگ گھوڑوں کے رہنے کیلئے بھی عالی شان استبل بناتے ہیں۔
اس تصویر میں آپ واضح دیکھ سکتے ہیں کہ کسی ایک گھوڑے کیلئے نہیں بلکہ تمام کے تمام گھوڑوں کیلئے ایک ایک گول دائرہ نما استبل بنایا گیا ہے۔
جہاں بظاہر تو یہ انتہائی آرام سے رہ رہے ہیں مگر یاد رہے کہ یہ جانور ہیں جن کی عادت ہے کہ یہ عام زمین پر ہی رہ کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔
مچھلی کو اندر نہیں لے جا سکتے:
بات دراصل یہ ہے کہ دبئی میں کئی مقامات پر ہمیں اس طرح کی علامات دیکھائی دیتی ہیں جن میں یہ لکھا ہوا ہوتا ہے کہ آپ اپنے ساتھ مچھلی اندر نہیں لے جا سکتے ورنہ اس سے پہلے تو ہم نے یہ دیکھا ہے کہ بعض ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں بورڈز نصب ہوتے ہیں کہ کتے کو اپنے ساتھ اندر نہیں لا سکتے مگر یہاں مچھلی کو اپنے ساتھ لانے کی اجازت نہیں۔
شیر کا سوتے ہوئے شخص کو اٹھانا اور چیتے کو گود میں لیکر گھومنا:
دبئی ایک ایسا مقام ہے جہاں لوگ شیروں کے ساتھ رہنا انتہائی پسند کرتے ہیں، بالکل اس کا منہ بولتا ثبوت یہ تصویر ہے جس میں ایک خاتون بنا کسی خوف کے دکان پر چیتے کو گود میں لیے بیٹھی ہے اور خریداری کرتے نظر آ رہی ہے۔
اس کے علاوہ یہ وائرل تصویر بھی دبئی ہی کی ہے جس میں دیکھا جا رہا ہے کہ شیر مالک ایک کار پر سویا ہوا تو اس کا پالتو شیر اسے آ کر جگاتا ہے کیونکہ یہ اس کے کھیلنے کا ٹائم تھا جس میں مالک سو رہا تھا۔
یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ شیر پالنادبئی میں عام سی بات ہے مگر یہاں شیر کو آپ کے ساتھ دیکھ کر آپکو کوئی بھی تنگ کرنے کی کوشش نہیں کر ے گا۔
سڑکوں پر چلتی ہوئی سونے کی گاڑیاں:
آگے بڑھتے ہیں اور آپکو بتاتے ہیں کہ یہاں گاڑیاں مختلف رنگوں کی ہونے کے ساتھ ساتھ سونے کی بھی ہوتی ہیں جنہیں دیکھنا ہی ایک حسین خواب ہے۔ اس تصویر میں آپ واضح دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے یہ 3 کاریں ایک ہی لائن میں کھڑی ہیں اور لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہی ہیں۔
اونٹ اور گاڑی پر ایک ساتھ سفر کرنا:
دبئی کی ثقافت میں ہمیں اونٹوںکا کافی ذکر ہے اور لوگ اس پر سفر کرنا اپنے لیے فخر سمجھتے ہیں مگر کوئی اگر صرف ان کا استعمال کرے تو اسے پرانی ذہنیت والا آدمی سمجھا جاتا ہے۔ تو یہ تصویر اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ یہ شخص نئی اور پرانی دونوں ثقافتوں کو اچھا سمجھتا ہے ، گاڑی اور اونٹ دونوں پر سفر بھی کرتا ہے ۔