مشہور کہاوت ہے بھینس کے آگے بین بجائے بھینس کھڑی سر ہلائے لیکن سانپوں کے ساتھ اس طرح کا کھلواڑ مہنگا پڑسکتا ہے جیسا کہ کوبرا سے تفریح کرنے والے اس نوجوان کے ساتھ ہوا۔ ویڈیو دیکھیے
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویڈیو بنانے کے شوقین معاز سید نامی نوجوان تین کوبرا سانپوں کے آگے اپنی اسٹنٹ ویڈیو بنا رہے ہیں جس پر اچانک ایک سانپ اٹھ کر ان پر حملہ کردیتا ہے۔ بھارت کی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان بروقت سانپ کے حملے سے خود کو بچانے میں تو کامیاب رہتا ہے لیکن اگر تھوڑی دیر ہوجاتی تو یہ ویڈیو ان کے لئے کافی خطرناک بھی ثابت ہوسکتی تھی۔