نیوزی لینڈ کے ساحل پر دو درجن سے زائد وہیل مچھلیاں ہلاک۔۔ اتنی ساری مچھلیوں کی ہلاکت کی وجہ کیا بنی؟

image

وہیل مچھلیاں اپنی جسامت کی وجہ سے اکثر خود بھی مشکل میں پڑ جاتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ ہوا نیوزی لینڈ میں جہاں ساحل سمندر پر دو درجن سے زائد وہیل مچھلیاں پھنس کر موت کا شکار ہوگئیں۔

صرف 5 مچھلیاں زندہ بچیں

جنگ کے مطابق محمکہ برائے تحفظِ آبی حیات نے بتایا کہ جمعرات کی رات کو مچھلیوں کا ایک بڑا گروہ نیوزی لینڈ کے ساحل پر آگیا اور پھنس گے اس گروہ میں تقریباً 34 وہیل مچھلیاں تھیں اطلاعات کے مطابق اگرچہ مچھلیوں کے پھنسنے کی کوئی وجہ تو ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی لیکن یہ ایک فطری اور افسوسناک واقعہ ہے جس نے 34میں سے 29 مچھلیوں کی جان لے لی۔

اس سے قبل بھی ایسا واقعہ پیش آچکا ہے

نیوزی لینڈ کے ساحل پر وہیل مچھلیوں کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے چیٹم جزائر پر بھی 2020 میں 100وہیل مچھلیاں ہلاک ہوچکی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts