یمن میں ایک جوڑے کے ہاں 1 آنکھ والے بچے کی پیدائش ہوئی جس پر ڈاکٹروں سمیت ساری دنیا حیران ہے کہ ایسا کیسے ممکن ہوسکتا ہے۔ بچے کو جب والدین نے دیکھا تو وہ بھی ڈر گئے کہ یہ ایسا کیوں ہے؟ گلف نیوز کے مطابق: بچے کی پیدائش البیداء کے علاقے رداع شہر کے الہلال الطلبی اسپتال ہوئی۔ بچے کی صرف ایک ہی آنکھ تھی اور بصارت کی ایک ہی رگ موجود تھی۔
یمن کے صحافی کریم زارعی نے بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں انہوں نےبتایا کہ تقریباً 5 صدیوں میں دنیا بھر میں صرف 6 بچے ایک آنکھ کے ساتھ پیدا ہوئے ہیں اور یہ ساتواں بچہ تھا۔ لیکن بچہ چونکہ صحت مند نہ تھا، لہٰذا وہ اپنی پیدائش کے کچھ گھنٹوں بعد ہی مرگیا۔
واضح رہے کہ1 آنکھ والے بچے کی پہلی بار پیدائش 1665ء میں ہوئی تھی۔