شادی میں جہاں دیگر رسومات اہم سمجھی جاتی ہیں وہیں حق مہر بھی ایک اہم فریضہ ہے جو دلہن کو اپنے شوہر سے ملتا ہے۔ اس حق مہر کے لیے بہت سی شادیوں میں لڑائیاں بھی ہوتی ہیں اور کئی لوگوں کے دل بھی خراب ہوتے ہیں مگر حال ہی میں ایک ایسی شادی ہوئی ہے جس میں دولہا نے اپنی دلہن کو اتنا بڑا حق مہر دے دیا کہ سننے والے حیران و پریشان رہ گئے ہیں۔
افریقی ملک سوڈان میں ایک شخص نے حق مہر کے طور پر نئی نویلی دلہن اشول وال کو 300 گائیں اور 200 بیل دے ڈالے جو کروڑوں روپے مالیت کے ہیں۔ گلف نیوز کے مطابق سوڈان میں حق مہر کے طور پر 1 گائے بھی اگر دے دی جائے تو یہ وہاں کی مہنگی ترین شادیوں میں شامل ہوتی ہے۔ لیکن یہ شادی سوڈانی رسومات کے مطابق کھرب پتیوں کی شادیوں میں سے ایک شادی ہے۔
اس سے پہلے
جنوبی سوڈان میں ایک اور نوجوان دلہن نیالونگ کو حق مہر میں 100 گائیں اور 6 سلنڈر والی کاریں ملی تھیں جس پر اہلِ علاقہ چونک اٹھے تھے۔