کیا آپ زبان سے اپنی کہنی کو چھو سکتے ہیں۔۔ اس شخص کی زبان اتنی لمبی کیسے ہوگئی؟

image

تمھاری زبان تو گز بھر لمبی ہے، ارے کتنی لمبی زبان ہے تمھاری۔۔ یہ محاورے آپ نے اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی تو ضرور ہی سنے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو ایسے شخص سے ملوا رہے ہیں جس کی زبان سچ مچ کافی لمبی ہے۔

زبان سے کہنی چھو سکتا ہے

ان کا نام پراوین ہے اور یہ بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں رہتے ہیں۔ پراوین روبوٹ ٹیکنالوجی کے طالب علم ہیں اور حیرت انگیز طور پر وہ اپنی زبان سے اپنی آنکھیں، ناک اور کہنی تک کو چھو لیتے ہیں۔

عام لوگوں سے زیادہ لمبی زبان

یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مردوں کی زبان کی لمبائی 8 اعشاریہ 5 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے لیکن پراوین کی زبان عام لوگوں کے مقابلے میں 5 سینٹی میٹر زیادہ لمبی ہے جس کی وجہ سے انھیں دنیا میں سب سے لمبی زبان کا حامل شخص مانا جاتا ہے اور بہت جلد ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہوجائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts