آئی اے ایس میں ٹاپ کرنے والی ٹینا دابی کی منگنی کی تصویر سوشل میڈیا پر زیر گرش ہیں۔ ان کے نئے منگیتر آئی اے ایس پردیپ گاوندے ہیں جنہوں نے منگنی کی تصاویر انسٹاگرام پر شئیر کر کے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے۔
ٹینا دابی نے پہلے کشمیر سے تعلق رکھنے والے UPSC ٹاپر اطہر عامر سے شادی کی تھی لیکن ان دونوں کی 2020 میں طلاق ہوگئی۔
اب ان کی دوسری شادی کی خبر نے پورے بھارت میں تہلکہ مچا دیا اور بہت سے لوگ ان کے اس عمل کی تعریف کی ہے۔ ٹینا کی انٹرویو ویڈیوز دیکھ کر یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا پڑھائی لکھائی میں بہت دل لگتا ہے۔ متعدد میڈیا چینلز ان کے انٹرویوز کور کر چکے ہیں۔
ٹینا دابی کی طلاق کی وجہ کیا بنی یہ بات تو معلوم نہ ہوسکی لیکن لوگوں کو بہت تشویش ہوئی کہ آخر سابقہ شوہر اطہر اور ٹینا میں طلاق کیوں ہوئی۔
اکثر ایسا ہی دیکھنے میں آتا ہے کہ لڑکیوں کو جب طلاق ہوتی ہے تو اس کا ذمہ دار بھی اُنہیں ہی ٹھرایا جاتا ہے۔ معاشرہ سمجھتا ہے کہ عورت شادی کے بعد کمزور ہوجاتی ہے لیکن ایسا شاید نہیں ہے۔ وہ مزید مضبوط ہوجاتی ہے اور اسے جینا آجاتا ہے۔ اس کی زندہ مثال ٹینا دابی ہیں۔
ٹینا دابی، 2015 میں UPSC سول سروس امتحان میں ٹاپر، آئی اے ایس اطہر خان کے ساتھ طلاق کی وجہ سے سرخیوں میں آئیں۔ اب وہ زندگی میں آگے بڑھنے اور 2013 بیچ کے آئی اے ایس افسر پردیپ گاوندے سے شادی کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔
ٹینا اورپردیپ گاوندے کی منگنی کی خوشخبری دونوں نے اپنے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
ٹینا دابی جو انسٹاگرام پر کافی متحرک اور مقبول رہتی ہیں جن کے 1.4 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں، تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ میں نے وہ مسکراہٹ پہن رکھی ہے جو آپ (پردیپ گاوندے) نے مجھے دی ہے۔ وہیں ان کے منگیتر نے بھی اپنی ہونے والی اہلیہ کے لیے لکھا کہ ہم ایک ساتھ، میری پسندیدہ جگہ ہے۔
منگنی کی تقریب میں ٹینا دابی کو سرخ رنگ کی ساڑھی پہنے دیکھا گیا، وہیں دوسری طرف پردیپ نے ملتے جلتے سرخ رنگ کا کرتہ اوراور پاجامہ زیب تن کیا۔