ایسے انوکھے باتھ روم جہاں ایک کے بجائے دو ٹوائلٹ ہوتے ہیں لیکن آخر ایسا کیوں ہے؟

image

اگر آپ گھومنے پھرنے کے شوقین ہیں اور کبھی ملک سے باہر گئے ہیں تو اس بات سے بخوبی واقف ہوں گے کہ ہر قوم کے کچھ الگ رسم و رواج اور طور طریقے ہوتے ہیں۔ یہاں تک کہ کئی جگہوں پر تو باتھ روم بھی بالکل انوکھے ہوتے ہیں۔ آج ہم آپ کو اٹلی کے بارے میں بتاتے ہیں جہاں ایک باتھ روم میں دو ٹوائلٹس ہوتے ہیں۔

ایک ساتھ دو کموڈ

اب آپ سوچ رہے ہو گے کہ اٹلی جیسے جدید ملک میں الگ الگ کموڈ کی کیا ضرورت پڑ گئی تو ہم بتا دیتے ہیں کہ چونکہ عام طور پر مسلم شاور کا تصور صرف مسلم ممالک میں پایا جاتا ہے اور یورپی ممالک میں صفائی کے لئے ٹشو پیپر کا استعمال ہوتا ہے لیکن اٹلی اس لحاظ سے منفرد ہے اور یہاں رفع حاجت کے لئے کموڈ کے ساتھ ایک اور کموڈ نما شے بنائی جاتی ہے جسے بائیڈٹ کہتے ہیں۔

بائیڈٹ کا استعمال

بائیڈٹ ایک طرح سے بیسن کی طرح ہوتا ہے اور اس میں پیچھے کی جانب نل ہوتا ہے جس سے پانی کا اخراج ہوتا ہے۔ بائیڈٹ رفع حاجت کے بعد صفائی کے لئے استعمال یوتا ہے۔ اٹلی میں ایک ساتھ دو ٹوائلٹس ہونا معمول کی بات ہے جسے لوگ پہلی بار دیکھ کر حیران ہوجاتے ہیں۔

دوسرے ملک سیر پر جانے سے پہلے معلومات ضرور کریں

کسی بھی ملک کا دورہ کرنے سے پہلے بہتر ہے کہ وہاں کے رہن سہن کے بارے میں جان لیا جائے خاص طور پر باتھ رومز کے بارے میں۔ امید ہے ہمارے قارئین جب اٹلی جائیں گے تو باقی ملکوں کے سیاحوں کی طرح ایک ساتھ دو ٹوائلٹس دیکھ کر تعجب کا شکار نہیں ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts