ایک روپے کے سکے جمع کر کے موٹر بائیک خریدلی ۔۔ نوجوان نے سکوں سے کتنے لاکھ کی بائیک خریدلی؟ سوشل میڈیا صارفین حیرت زدہ

image

عام طور پر تو کیش دے کر چیزیں خریدی جاتی ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سکوں سے گاڑی، موٹر سائیکل یا گھر خریدا ہے؟ یہ بات سننے میں ہی عجیب لگتی ہے کیونکہ ایسا تو نا ممکن ہے۔

مگر اب ایک ایسا نوجوان سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے جس نے ڈھیروں سکے جمع کر کے شاندار موٹر سائیکل خرید لی ہے۔

نوجوان کا نام بھوباتھی ہے جس کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے ہے۔ بھوپاتی 2 لاکھ 60 ہزار کی رقم سکوں کی صورت میں بائیک کے شو روم لے کر پہنچے جسے گننے میں حکام کو 10 گھنٹے لگے۔

یہاں یہ بات قابلِ غور ہے کہ اتنے سارے سکے لے وہ کیسے پہنچا ہوگا؟ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی نوجوان بھوباتھی ایک وین میں سکے لے کر شو روم گیا اور ان سکوں کو ٹرالی میں ڈال کر وین سے نیچے اُتارا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق موٹرسائیکل خریدنے کا خواب پورا کرنے کے لیے نوجوان روزانہ کئی سکے اپنے پاس جمع کرتا تھا۔

انہوں نے 3 سال پہلے بائیک خریدنے کا خواب دیکھا تھا لیکن بھوباتھی کے پاس پیسے نہیں تھے اور اس وقت اس موٹر سائیکل کی قیمت 2 لاکھ روپے تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts