سعودی حکومت کی جانب سے خواتین کے بغیر محرم عمرہ کرنے کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔
تفصیلا ت کےمطابق سعودی حکومت نے 18 سے 65 سال کی خواتین کے اپنے شوہروں کے بغیر عمرہ کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے لیے انہوں نے شرائط بھی رکھی ہیں۔
اس سے متعلق سعودی وزارت حج وعمرہ نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے پیش کی جانے والی سماجی اصلاحات کا ایک حصہ ہے۔
اعلان میں بتایا گیا کہ ان خواتین کو عمرے کی اجازت دی گئی ہے جو کورونا کے خلاف قوت مدافعت کی ڈوز لگوا چکی ہیں اور کسی مرض کا شکار نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے سعودی حکومت خواتین کو اپنے محرم کے بغیر گاڑی چلانے کی بھی اجازت دی گئی تھی۔