رمضان المبارک یہ وہ ماہ ہے جس میں اللہ پاک مسلمانوں کو ان کے ہر ایک عمل پر لاکھوں نیکیاں عطا کرتے ہیں۔
اور سوچیں کہ اس ماہ میں بھی اگر مسلمانوں کے کانوں میں اذان کی آواز نہ پہنچے تو ان کی کیفیت کیا ہوگی اور وہ دل ہی دل میں کتنا روتے ہوں گے۔ ہمارے پاک ملک کی طرح پہلے امریکا میں لاؤڈ اسپیکر پر آزان نہیں دی جاتی تھی۔
مگر اب غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی ریاست منی سوٹا کے شہر منیا پولس میں رمضان کے دوران اذان دینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ اذان دینے کے حوالے سے اجازت کے بل میں سٹی کونسل کے ممبر جمال عثمان نے مساوات کے نام سے یہ بل پیش کیا۔
جس کو منظور کرتے ہوئے اب رمضان میں صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک لاؤڈ اسپیکر میں اذان دینے کی اجازت دے دی، واضح رہے کہ شہر میں اب سے دن بھر میں 3 اذانیں ( 70 ڈیسیبل کی حد) میں دی جا سکیں گی۔