اگر آپ کا بچہ بھی جلد سوتا نہیں تو یہ طریقہ آزمائیں ۔۔ ماں نے ننھے بچے کے ناک کے ساتھ کیا کیا جو اسے فوراََ نیند آ گئی، دیکھیے

image

نومولود بچوں کو سلانا ہمیشہ سے ہی ماؤں کیلئے ایک چیلنج رہا ہے۔ جس کیلئے وہ اکثر کئی ایک تدابیر اختیار کرتی ہیں مگر کامیاب نہیں ہوتی اسی طرح ایک ماں کی آزمائی ہوئی تدبیر آپ کے سامنے لیکر حاضر ہوئے ہیں۔ جس سے ہر ماں کی یہ پریشانی دور ہو جائے گی، بچوں کو سکون بھی ملے گا اور وہ سو بھی جلد جائیں گے۔

مزید یہ کہ اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ماں اپنے بچے کے ساتھ کھیل رہی ہے اور یہ کھیل بچے کو بہت سکون بھی پہنچا رہا ہے اور اس کے بعد بچہ فوراََ سو جاتا ہے۔ یہ طر یقہ کچھ یوں ہے کہ یہ ماں اپنے بچے کی ناک پر بہت ہی آرام سے انگلی رکھے بار بار اور ساتھ میں اپنی زبان سے ایک ہلکی پھلکی دھن بھی گنگنائی ،15 سیکنڈ تک اس ماں نے یہ عمل کیا جس کے بعد بچہ آرام سے سو گیا۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہی ہے جسے اب تک 17 لاکھ لوگوں نے دیکھ لیا ہے اور 199 ہزار لوگوں نے اس ویڈیو کو پسند بھی کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts