مغربی دنیا کی مسلم امہ سے دشمنی کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن آج کے ترقی یافتہ دور میں جب ہر خبر سیکنڈز میں دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک گردش کرتی ہے تو یہ دیکھ کر مغرب کی بے حسی پر تعجب ہوتا ہے کہ وہ کیسے یوکرین کے دکھ پر تڑپ رہے ہیں لیکن معصوم مسلمان جن کا خون ناحق ہر جگہ بہایا جارہا ہے اس پر چپ سادھے ہوئے ہیں۔ اسی تعصب کو ایک ٹک ٹاکر نے ویڈیو میں بغیر کچھ کہے ثابت کیا ہے جس کے انداز اور حقیقت بیانی نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ویڈیو دیکھیے
مغرب کا مسلمانوں سے تعصب
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 6 مسلمان ممالک شام، لیبیا، فلسطین، یمن، عراق اور افغانستان میں جب جنگ ہوئی اور بوڑھوں، عورتوں اور بچوں سمیت کروڑوں مسلمانوں کا خون بہایا گیا تب کسی عالمی طاقت کے کانوں میں جوں تک نہ رینگی لیکن یوکرین پر روس کے حملے پر سب ہی اپنی آواز بلند کررہے ہیں۔ آخر امریکہ اور دیگر ممالک کا یہ درد صرف یوکرین کے لئے ہی کیوں جاگا؟ کیا 6 ممالک کے انسانوں کی جانوں کی اہمیت یوکرین کے انسانوں سے کم ہے؟ یا پھر یہ مغرب کا تعصب ہے جس نے مذہب کی بنیاد پر خون میں بھی فرق کررکھا ہے؟
دوہرا معیار
بلاشبہ جنگ ایک بری چیز ہے چاہے کسی بھی ملک میں ہو اور ہر جان قیمتی ہے لیکن مغربی دنیا کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ مسلمانوں کے تعصب میں وہ اپنی انسانیت بھی فراموش کررہے ہیں۔ جس طرح آج یوکرینی بھائیوں کا درد انھیں محسوس ہورہا ہے اسی طرح اگر معصوم مسلمانوں کے درد کا بھی احساس ہوتا اور ان کے حق میں آواز اٹھائی گئی ہوتی تو ان کے اس دہرے معیار کو تنقید کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔