پہلے جنازہ پڑھایا اور پھر 1 گھنٹے بعد نکاح پڑھانے کی سعادت بھی حاصل ہوئی ۔۔ مشہور مبلغ زندگی کے خوبصورت اور افسوس ناک مراحل بتاتے ہوئے

image

اللہ تعالیٰ نے انسان کو زندگی میں جہاں خوشیوں سے نوازا ہے، وہیں غموں کا ایک پہر بھی رکھا ہے تاکہ انسان اپنے رب سے رابطہ کرنا نہ بھولے۔ خوشیوں کے وقت میں تو اللہ کا شکر ادا کرنے والی زبانیں کم ہی ہوتی ہیں، لیکن غم کے وقت زبان پر صرف اللہ کا نام ہوتا ہے۔ یہ دستورِ کائنات خود اللہ کا تشکیل کردہ ہے۔ بعض اوقات وہ خوشی اور غم ایک ساتھ دے کر انسان کو آزماتا ہے تو کبھی الگ الگ وقتوں میں جانچتا ہے کہ بندہ کس قدر برداشت رکھتا ہے اور صبر سے کام لیتا ہے۔

مشہور مُبلغ شیخ یحییٰ ابراہیم نے فیس بُک پوسٹ میں اپنی زندگی کے ایک ایسے دن کا احوال بیان کیا جو زندگی سے موت تک کی کہانی بتا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں بتایا کہ: '' اتوار کے دن مجھے اپنی ایک سابقہ طالبِ علم کا نکاح پڑھانا تھا۔ اس دن میں نے خدیجہ اور زیاد کا نکاح پڑھایا۔ نکاح پڑھانے کے ایک گھنٹے بعد مسجد میں میری ہی سابقہ طالبِ علم نجمہ وارثیم کا جنازہ آیا۔ ایک طرف جہاں مسجد میں نکاح کی مبارکباد دی جا رہی تھی، دعائیں اور خدا کا شکر ادا کرنے کے لیے کلمات پڑھے جا رہے تھے، وہیں جنازے کے لواحقین غم سے نڈھال تھے۔ میں نے اس لمحے اپنی زندگی کی اصل حقیقت کو پہچانا، جہاں ایک طرف نئی زندگی کی نیک خواہشات اور ساتھ رہنے کی دعائیں تھیں تو دوسری جانب مغفرت کے لیے ہاتھ اُٹھائے ہوئے تھے۔

مجھے جب پتہ چلا کہ یہ میری وہ عزیزی طالبہ تھی جو وقت سے پہلے سپاروں کو حفظ کرلیا کرتی تھی، میں ایک سبق پڑھاتا تھا وہ 3 سے 4 تختیاں آگے حفظ کرلیتی تھی، مجھے بہت حیرت ہوئی کہ اتنی جوان بچی یوں چل بسی، جونہی میں نے جنازہ پڑھانے کی حامی بھری، بچی کے والد نے میرے سامنے ہاتھ جوڑ کر کہا میری بچی کو معاف کر دیجیے گا اگر اس نے دورانِ علمی آپ کو کوئی تکلیف پہنچائی ہو۔ اس وقت میرے پاس اس بچی کے لیے محض مغفرت کی دعا ہی تھی۔ آنسو بھری آنکھوں سے جنازہ پڑھایا اور پھر جب دعا مانگنے کے لیے ہاتھ بلند کیے تو یوں لگا جیسے اللہ نے مجھے زندگی کا مقصد ایک ہی گھنٹے میں سکھا دیا۔ ''

یہ دن میری زندگی کا مشکل ترین دن تھا۔ لمحوں میں زندگی اور جذبات بدل جاتے ہیں۔ زندگی بھر خوش رہو سے خُدا قبر کا حساب آسان رکھے، یہ دعا کرنا انتہائی رقت آمیز لمحات ہیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ سب کے لیے آسانیاں کریں اور اُمتِ مسلمہ کو نیک راہ دکھائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts