مولانا فضل الرحمٰن کا شمار ان سیاست دانوں میں ہوتا ہے جو کہ مذہبی ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ جمہوریت کی بقاء کے حوالے سے بھی اپنا نظریہ پیش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی انہی سے متعلق کچھ دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔
مذہبی گھرانے میں پیدا ہونے والے مولانا فضل الرحمٰن نے مذہبی تعلیم بھی گھر ہی سے حاصل کی ہے، جبکہ والد کے سائے میں مذہب اور سیاست دونوں میں تجربہ حاصل کیا۔
مولانا کے تین صاحبزادے ہیں جبکہ چار صاحبزادیاں ہیں، بیٹے دینی مدارس میں تعلیم حاصل کرنے اور دینے کے عمل سے گزر رہے ہیں، مولانا فضل الحمٰن کو اپنے بیٹوں پر فخر ہے۔
دوسری جانب مولانا فضل الرحمٰن کی صاحبزادیاں بھی والد کے لیے فخر کا باعث ہیں، فرماںبرداری میں ان کی صاحبزادیاں والد کو کبھی ناراض نہیں کرتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ مولانا اپنی بیٹیوں سے بے حد پیار کرتے ہیں۔
گزشتہ سال مولانا کی بیٹی کی شادی ہوئی تھی جو کہ لکی مروت کے بیگو خیل خاندان سے طے پائی تھی۔ شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں عبدالخیل میں منعقد ہوئیں، جہاں دونوں خاندانوں کے رشتہ داروں کی جانب سے شرکت کی گئی۔
مولانا فضل الرحمٰن اپنے داماد آفاق جان کو بے حد پسند کرتے ہیں، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ داماد مولانا کے رشتہ داروں میں سے ہی ہے۔ آفاق جان کا گھرانہ فلور ملز اور بزنس سے وابسطہ ہے۔