اگر آپ کھڑے ہو کر پانی پیتے ہیں تو آپ کے دل میں ۔۔ بیٹھ کر پانی نہ پینے سے جسم کن بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے؟

image

بیٹھ کر پانی پیو، یہ بات اپنے بڑوں سے ہر بچے نے اپنے بچپن میں سنی ہوگی، کئی لوگ ایسے بھی معاشرے میں ہوتے ہیں جنہیں آج بھی کھڑے ہو کر پانی پینے کی عادت ہوتی ہے تو اس کے نہایت ہی صحت پر برے اثرات ہوتے ہیں، آئیے جانتے ہیں۔

ہربل ماہرین کہتے ہیں کہ جو شخص کھڑے ہو کر پانی پیتا ہے اس کی نسیں کھینچاؤ کا شکار ہو جاتی ہیں یہی نہیں کھڑے ہو کر پانی پینے سے ہماری پینے کی رفتار تیز ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے جوڑوں کو نقصان ہوتا ہے ۔ ماہرین کا اس مسئلے پر یہ بھی کہنا ہے کہ جس طرح ہم بیٹھ کر آہستہ آہستہ کھانا کھاتے ہیں اسی طرح پانی بھی بیٹھ کر آہستہ آہستہ پینا چاہیے۔

اس کے علاوہ ماہرین یہ بھی کہتے نظر آتے ہیں کہ پانی جلدی میں پینے سے جسم میں آکسیجن کی کمی پیدا ہو جاتی ہے جس سے دل اور پھیپھڑوں کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

آگے بڑھتے ہیں آور آپکو بتاتے ہیں کہ انسانی جسم کا دو تھائی وزن پانی کی وجہ سے ہے اس لیے زیادہ سے زیادہ پانی پینا چاہیے کیونکہ اس سے جسم میں نمی برقرار رہتی ہے اور فضول مادہ خارج ہوتا رہتا ہے۔

ماہرین کے مطابق دن میں 8 گلاس پانی پینا چاہیے تاکہ جسم میں خون کی روانی بہتر ہو جبکہ زیادہ پانی پینا ہماری دائمی صحت کیلئے بہت مفید ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts