کنسرٹ میں امریکی کمپنی کے سی ای او کا راز فاش۔۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بیوی نے کیا قدم اٹھایا؟

image

ایک میوزک کنسرٹ، ایک اچانک لمحہ اور پھر ایک وائرل ویڈیو نے امریکی ٹیک کمپنی "آسٹرونومر" کے سی ای او اینڈی بائرن کو مشکل میں ڈال دیا۔ کولڈ پلے کے ایک پرفارمنس ایونٹ کے دوران جب اسکرین پر حاضرین کو دکھایا جا رہا تھا، تو اچانک کیمرہ ایک ایسے منظر پر ٹھہر گیا جس نے سب کو چونکا دیا۔ اینڈی بائرن اور کمپنی کی ہیومن ریسورسز سربراہ کرسٹین کیبوٹ ایک دوسرے سے انتہائی قریبی انداز میں موجود تھے، اور جیسے ہی انہیں احساس ہوا کہ کیمرہ ان پر ہے، تو دونوں فوراً بدحواسی میں خود کو چھپانے کی کوشش کرنے لگے۔ لیکن دیر ہو چکی تھی۔

ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر آئی، دیکھتے ہی دیکھتے ہر طرف پھیل گئی۔ وجہ صرف ان کی قربت نہیں تھی، بلکہ یہ حقیقت بھی کہ دونوں پہلے سے شادی شدہ ہیں۔ اس منظر نے صرف ان کی ذاتی زندگی کو ہی نہیں، بلکہ کمپنی کی اخلاقی ساکھ کو بھی متاثر کیا۔ بائرن کی اہلیہ نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ بند کر دیا، جبکہ سی ای او نے لنکڈاِن پر تبصروں کی اجازت ختم کر دی۔

معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کمپنی نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اینڈی بائرن کو انتظامی چھٹیوں پر بھیج دیا اور ایک اندرونی انکوائری کا آغاز کر دیا۔ اس سارے واقعے پر بحث کا مرکز صرف ذاتی اخلاقیات نہیں بلکہ کارپوریٹ ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی بھی بنی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts