اس درخت سے ہر سال پانی کیوں برسنے لگتا ہے؟ پراسرار درخت کا راز جسے آپ نے پہلے کبھی نہیں سنا ہوگا

image

یہ تو دیکھا اور سنا ہے کہ درخت پھل دیتے ہیں لیکن قدرت کا کرشمہ یہ بھی ہے کہ یورپ کے ایک ملک مونٹی نیگرو میں پانی برسانے والا درخت بھی موجود ہے۔ جی ہاں مونٹی نیگرو کے ایک گاؤں میں ایک ایسا درخت بھی موجود ہے جو ہر سال پانی برساتا ہے۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ آئیے جانتے ہیں

درخت کے چشمہ بننے کی وجہ

مقامی افراد اور ماہرین کا کہنا ہے کہ صدیوں پرانے اس درخت کے نیچے ایک چشمہ موجود ہے۔ سردی کا موسم جب ختم ہوتا ہے اور بارش ہوتی ہے تو چشمے میں طغیانی آجاتی ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ پانی درخت کے تنے سے ہوتا ہوا اوپر چڑھ جاتا ہے اور پھر نیچے بہنے لگتا ہے۔ یہ منظر صرف ایک دو دن کے لئے ہی دیکھنے کو ملتا ہے جس سے سیاح لطف اندوز ہوتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US